تازہ ترین

جمعہ، 23 فروری، 2024

سابق ایم ایل اے ندیم جاوید نے نگر پالیکا ملازمین سے بھڑے ہورڈنگز کو ہٹانے کو لیکر ہوا ہنگامہ!

سابق ایم ایل اے ندیم جاوید نے  نگر پالیکا ملازمین سے بھڑے ہورڈنگز کو ہٹانے کو لیکر ہوا ہنگامہ!
جونپور ۔(یو این اے نیوز 22 فروری 2024)
جمعرات کی شام جونپور میں کانگریس کے سابق ایم ایل اے اور نگر پالیکا ملازمین میں ہنگامہ مچ گیا 
 نگر پالیکا کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سابق ایم ایل اے نے ہورڈنگز کو اپنی رہائش گاہ پر اتروا لیا ۔


 کانگریس کے سابق ایم ایل اے ندیم جاوید کا  الزام ہے کہ میونسپل ملازمین نے جان بوجھ کر ۔ کانگریس کی  ہورڈنگز ہٹائی ہے بقیہ کسی بھی پارٹی کی ہورڈنگز نہیں ہٹائی گئی نگر پالیکا کے ٹریکٹر کو امبیڈکر چوراہے  سے پہلے سابق ممبر آف اسمبلی ندیم جاوید نے روک والیا ۔

جبکہ ای او کا کہنا ہے۔ مہم چلا کر شہر میں تمام غیر قانونی ہورڈنگز ہٹائی جارہی  تھی ۔انہوں کہا پول پر من مانے طریقے سے جتنی بھی ہورڈنگز لگی ہوئی تھی ان سبھی کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ جمعرات کی شام سول کورٹ اور کلکٹریٹ کورٹ کے بیچ  سڑک پر ہنگامہ شروع ہو گیا۔  اصل میں، نگر پالیکا جونپور کی جانب سے مہم چلا کر غیر قانونی طریقے سے لگائی گئی ہورڈنگز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
 میونسپل ملازمین کھمبوں پر لگائے گئے ہورڈنگز ہٹا رہے تھے ۔


  اسی دوران کانگریس کے سابق ایم ایل اے ندیم  جاوید اپنے قافلے کے ساتھ پہنچے  ندیم جاوید نے ملازم کو ہورڈنگ ہٹانے کی وجہ پو چھی .  ملازم نے بتایا کہ کھمبے پر لگی سبھی ہورڈنگز غیر قانونی ہے جو ہٹائی جارہی ہے  ۔ اس کو لیکر سابق ایم ایل اے ناراض ہوگئے اور ملازمین کو ڈانتے ہوئے ای او کو فون ملوایا   سابق ایم ایل اے کا الزام ہے کہ نگر پالیکا انتطامیہ  من مانی کر رہا ہے۔


ان کی ہورڈنگز اتار رہا ہے ۔  شہر میں بہت سے  لیڈارن کی ہورڈنگز لگائے گئے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ۔ اس کے بعد  ٹریکٹر پر لدی سبھی ہورڈنگز کو سابق ایم ایل اے نے اپنے گھر پر اتروا لیا سابق ایم ایل اے نے اپنے کارکنان کے ساتھ ضلع انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے خلاف جم کر  نعرے بازی کی مودی ہوش میں آو یوگی ہوش میں آؤ جیسے نعروں کے ساتھ جم کر  مظاہرہ کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad