اعظم گڑھ،11 فروری(ذاکر حسین) معاذ بن جبل پبلک اسکول میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں الفاروق پبلک اسکول کے بہت سے بچوں نے انعامات جیتے۔ یہ کوئز مقابلہ سائنس، ریاضی، سماجی سائنس، انگریزی، جنرل نالج اور علامہ شبلی نعمانی کی سوانح حیات پر مبنی تھا۔ تقریب میں بہت سے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
سب نے الفاروق پبلک اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ذیشان کو مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی اسکول سے ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع کی۔ اس تقریب کے مرکزی مقررین میں ڈاکٹر محمد ذیشان بھی شامل تھے۔
انہوں نے تعلیم اور معاشرے سے جڑے بہت سے مسائل کی طرف سب کی توجہ مبذول کروائی۔ آخر میں معاذ بن جبل کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی امید ظاہر کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں