اعظم گڑھ(یواین اے نیوز15فروری2024)مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائےمیر اعظم گڑھ میں سالانہ انعامی اجلاس منعقد کیاگیا،جس میں ناظم اعلیٰ مفتی محمد احمدالله صاحب پھولپوری دامت برکاتہم ونائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم کے بدست بیک نشست قرآن کریم سنانے والوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد عمیربن غیاث الدین کھریواں کو عمرہ پیکیج دیاگیا،دوم پوزیشن حاصل کرنے والےمحمد اجمل بن حافظ محمد اشرف کوسائیکل دے کر اعزاز واکرام کیاگیا،باقی تمام مسابقہ میں شریک طلبہ کو پنکھادے کرحوصلہ افزائی کی گئی۔
یہ اساتذہ کرام کی شب وروز محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے،نیز صدفیصد حاضراساتذہ کرام حافظ فیضان احمدصاحب،حافظ انیس احمدصاحب،حافظ ندیم احمدصاحب،قاری محمد عمیرصاحب،مولانا ابوالکلام صاحب،مفتی ابوحذیفہ صاحب،ماسٹر محمد مبشرصاحب کو واٹر کولر اورڈینرسیٹ دے کر ان کو سراہا گیا،ناظم اعلیٰ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھول پوری کی جانب سے چند ماہ قبل بیک نشست سنانے والے ممتاز طلبہ کو عمرہ کا پیکیج کے اعلان سننےکے بعدطلبہ کا جذبہ اور حوصلہ بلند ہوا۔
مسابقہ میں حصہ لینے والے طلبہ نے شب وروز قرآن کریم کو اپنے سینے سے لگایا،یہاں تک کہ جمعرات اور جمعہ کی چھٹی کو بھی قربان کیا،ان کی محنت اور لگن کو دیکھ کر ترس آرہا تھا، قرآن کریم پڑھتے پڑھتے چہرہ سرخ ہوجاتا اور آواز بھی بیٹھ جاتی،رات کی تاریکی اور تنہائی میں قرآن کو اپنا ساتھی بنایا، بعض لوگوں نے اس قدر انہماک کو دیکھ کر ان کی صحت پر منفی اثرات کاخطرہ محسوس کیا،لیکن اساتذہ کرام نے بچوں کو برابر حوصلہ دیا، خیر وہ دن آن پڑا کہ ناظم اعلٰی صاحب نے متعلقہ استاذ کے علاوہ تین دیگر اساتذہ کو دس دس پارہ سنانے کی تجویز پاس کیا۔
اس کے علاوہ ہر دس پارے پر مجوزہ نمبر بھی منتخب کیا گیا تاکہ یا آپد داشت وغیرہ کی صحیح صورت حال سامنے آسکے چناں چہ 17طلبہ میں سےپہلی نشست میں 9طلبہ نے 30رجب 1445ھ مطابق 11فروری 2024 بروز یکشنبہ تقریباً بارہ گھنٹوں میں یکبارگی قرآن مکمل کیا ،دوسری نشست میں بھی 8طلبہ نےیکم شعبان المعظم 1445ھ مطابق 12فروری 2024 بروزدوشنبہ6 قرآن کریم بیک نشست سنانے کی سعادت حاصل کی ، قابل مبارکباد ہیں وہ حفاظ کرام اور ان کے والدین و اساتذہ کرام ومنتظمین مدرسہ نیز وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو ایسی صحبت و تربیت میں دے کر قیمتی نگینہ بنایا قرآن کریم جہاں سراپا رحمت و برکت ہے تو وہیں حفاظ کرام کی بےشمار فضیلت ہے یادداشت کثرت تلاوت کاسبب ہے جس قدر یادداشت ہوگی اس قدر تلاوت بھی زیادہ ہوگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ورزقنی تلاوته آناء اللیل وآناءالنہار کی دعا فرمائی ہے کہ اے اللہ مجھے راتوں رات دنوں دن تلاوت قرآن مجید کی توفیق عطا فرما۔
یہاں کی تعلیم و تربیت امتیازی شناخت ہے جو حضرت علیہ الرحمہ کا جاری کردہ فیض ہے اور اکابرین کی دعاءشامل ہے،شعبہ حفظ کی حسن کارکردگی مدرسہ کا نام روشن اور شہرت کا ذریعہ بن رہی ہے اس شعبہ میں 20 درسگاہیں ہیں اوردومشاق تجربہ کار قراء کی نگرانی میں قرآت کا حلقہ بھی جاری ہے امسال کل 82 طلبہ حفظ کی دولت سے سرفراز ہوئے نیز56طلبہ حفظ کی سند کے ساتھ شعبہ حفظ سے فارغ ہوئے، 1-محمد یاسر بن شفیق احمد کھنڈواری،متعلقہ حافظ شہنواز احمد صاحب،2-محمد حارث بن عرفان احمد فتن پور،متعلقہ حافظ محمد ثاقب صاحب،3-محمد شاغل بن ظہیرالاسلام بھاٹن پارہ،متعلقہ محمد ثاقب صاحب ،4-عبدالرازق بن مشیراحمد اعظم گڑھ،متعلقہ قاری محمد یوسف صاحب،5-محمد اجمل بن محمد اشرف راجہ پور سکرور،متعلقہ حافظ عبدالعلیم صاحب،6-محمد عمیر بن غیاث الدین کھریواں،متعلقہ حافظ محمد حشیم صاحب،7-محمد اجمل بن محمد اسماعیل مچرا،حافظ افضال انورصاحب،8-محمدحبیب اللہ کمراواں،متعلقہ حافظ افضال انور صاحب،9-شفیع اللہ بن توقیر احمد کمراواں،متعلقہ افضال انور صاحب،10-عبدالباسط بن مقصود احمد کھنڈواری،متعلقہ حافظ افضال انور صاحب،11-محمد عمیر بن محمد ارشد مخدوم پور،متعلقہ حافظ عطاءاللہ صاحب،12-محمد ایاز بن محمد زید سموپور،متعلقہ حافظ عطاءاللہ صاحب،13-محمدرسال بن ریاض احمد بنارس،متعلقہ حافظ انیس احمد صاحب،14محمد نعمان بن ابو الوفاء ڈگڈگواں۔
متعلقہ محمد اظہار صاحب،15-محمد ارباز بن قمرالدین غازیپور،متعلقہ حافظ محمد اظہار صاحب،16-محمد عبداللہ بن حیدر عالم سیوان،متعلقہ حافظ فیضان احمد صاحب صدر شعبہ حفظ،17-محمد حنظلہ بن ابوطلحہ برولی،متعلقہ حافظ عبیداختر صاحب کل طلبہ نے بیک نشست قرآن کریم سنایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں