تازہ ترین

جمعرات، 1 فروری، 2024

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا ارچنا شروع،گیان واپی مسجد کے ارد گرد حفاظتی دستے تعینات !

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا ارچنا شروع،گیان واپی مسجد کے ارد گرد  حفاظتی دستے تعینات !
 وارانسی :(یو این اے نیوز 1فروری 2024) ضلع کورٹ کی جانب سے  بدھ کو گیان واپی مسجد  کے  تہہ خانے میں باقاعدہ پوجا کے لیے اجازت ملنے کے بعد دیر رات تہہ خانے تک جانے کے لئے بیرے کیڈنگ سے کھول دیا گیا۔ 

 اس کے لیے ڈی ایم ایس۔  راجلنگم اور پولس کمشنر اشوک متھا جین سمیت پولیس انتظامیہ کے اہلکار وشوناتھ دھام-گیانواپی علاقے میں کھڑے رہے۔  دوپہر 1بجکر 50منٹ پر احاطے سے باہر آنے پر ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کر دی گئی ہے ۔


 گیان واپی مسجد میں واقع تہہ خانے میں ایک ہفتہ کے اندر باقاعدہ پوجا شروع کرنے کے حکم کے بعد انتظامی سطح پر بھاگم بھاگ شروع ہوگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad