تازہ ترین

جمعرات، 1 فروری، 2024

دس سالہ شاکر عبداللہ کا 9ماہ میں حفظ قرآن مکمل ،عظیم سعادت حاصل کرنے والے بچے نے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا

دس سالہ شاکر عبداللہ کا  9 ماہ میں حفظ قرآن مکمل ،عظیم سعادت حاصل کرنے والے  بچے  نے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا

جونپور :(یو این اے نیوز 1فروری 2024)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے بھڑکڑہاں گاؤں رہائشی حافظ محمد شاکر عبداللہ ولد عبداللہ نے محض 10 سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرلیا ہے اس موقعہ پر پر اہل خانہ سمیت اعز واقارب نے خوشی کا اظہار کیا تووہیں اساتذہ نے محمد شاکر عبداللہ کے بہتر سے بہتر مستقبل کی دعائیں کیں۔ 


محمد شاکر عبداللہ نے ابتدائی تعلیم   مشرقی اترپردیش کی مشہور و معروف دینی درسگاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم چوکیہ گورینی میں کی جہاں انہوں نے ناظرہ اور مکتب  کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدرسہ ھذا  استاذ الاساتذہ حافظ محمد اسلم صاحب کی نگرانی میں حفظ قرآن کے لیے داخلہ لیا ،جہاں 9 ماہ کی مدت  میں قرآن مجید کو حفظ کرکے اپنے سینے میں محفوظ کرلیا،محمد شاکر عبداللہ کے والد عبد اللہ ظفر ایک تاجر ہیں جنکی گورینی بازار میں جنرل اسٹور کی دوکان ہے ۔


 حافظ محمد شاکر عبداللہ کے دادا الحاج ظفر صاحب   نے اپنے پوتے کے حفظ قرآن مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے پوتے کے روشن مستقبل کےلئے دعائیں دیں ،حافظ شاکر عبداللہ کے بڑے والد حافظ محمد سلیم صاحب حلیمی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کی موجودہ دور میں جس طرح سے بھی ہو سکے ہر مسلمان اپنے دین کی حفاظت کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہے ، انہوں نے کہا اولاد کو جو والدین قرآن پڑھاتے اور حفظ

کراتے ہیں ان کے لئے خوش خبری ہے کہ قیامت کے دن ان کو نور کا ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی کی طرح ہوگی ۔ اور اس کو دو جوڑے ایسے پہنائیں جائیں گے کہ پوری دنیا بھی ان کی قیمت نہیں بن سکتی وہ پوچھیں گے کہ یہ ہمیں کس چیز کے بدلے پہنائے جا رہے ہیں؟ (ہمارا تو کوئ عمل ایسا اونچا نہ تھا) تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچے کے قرآن مجید پڑھنے اور حفظ کرنے کا انعام ہے ۔ (ترغیب و ترہیب)


حافظ قرآن کا درجہ اور مقام و رتبہ اسلام کی نظر میں بہت ہی بلند ہے ۔ قرآن مجید کی تعلیم و تعلم میں مصروف رہنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں اچھے اور پسندیدہ ہیں، چنانچہ ارشاد نبوی ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے ۔ خیرکم من تعلم القرآن و علمہ (بخاری فضائل القرآن )


اس لیے ہمیں چاہیے کی قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں ،اس کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ نیک اور ہدایت یافتہ لوگوں میں شمار ہوجائیں.اپنے بچوں کو  دینی تعلیم سے آراستہ کریں اور گھر کا ماحول دینی بنائیں بچوں کو نماز کا پابند بنائے گھروں میں اسلامی تعلیمات کا ماحول بنائیں تاکہ دنیاوی لہو لعب سے نسلوں کو بچایا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad