تازہ ترین

منگل، 30 جنوری، 2024

انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کورسیس کیلئے MHT-CET 2024 دینا لازمیمنصورہ انجینئرنگ کالج میں مفت رجسٹریشن کی سہولیات ، آخری تاریخ 1 مارچ

مالیگاؤں ( پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کی تمام انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2024کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کو دینے قبل آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 1 مارچ 2024 ہے اور فارم نہ بھرنے کی صورت میں کسی بھی طریقہ سے داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔ اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔

آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طالب علم کے پاس " ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) " رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ، دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ(اگر ہے تو) ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔ اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔
کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1000/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 800/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرا جاتا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں Rs 2000 /- ،ریزرو کٹیگری میں Rs 1600/-فیس بھرنا پڑے گی۔ واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔

مالیگاؤں شہر کی معروف انجینئرنگ کالج مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں قائم کردہ سی ای ٹی سیل میں طلبہ کیلئے مفت آن لائن رجسٹریشن کی سہلولیات مہیا کی گئی ہے۔ طلبہ و سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ MHT-CETکا فارم ضرور بھریں تاکہ انجینئرنگ یا فارمیسی کورسیس میں داخلے سے محرومی نہ ملے۔ 

مزید معلومات کیلئے منصورہ انجینئرنگ کالج سی ای ٹی سیل پر رابطہ قائم کریں:

ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین ایڈمیشن)90282544549 ، ڈاکٹر ساجد نعیم ( ایڈمیشن آفیسر) 9028254518

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad