تازہ ترین

بدھ، 24 جنوری، 2024

رخسانہ کو جگدیش کے ساتھ دیکھ کر مسلم نو جوان مشتعل!

کرناٹک کے باویری میں ہندو نوجوان سے مار پیٹ ، مقدمہ درج.
بنگلورو۔ اخلاقی پولیسنگ کے ایک اور کیس میں کرناٹک کے ضلع باویری میں 9 افراد کے ایک گروپ نے ایک بین مذہبی جوڑے سے مار پیٹ کی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بیاڈا کی ٹاون میں پیش آیا ۔ 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ متاثرین نے اس ضمن میں شکایت درج کرائی تھی ۔

 گرفتار شدگان کی عبد القادر منصور محبوب خان، ریاض الطاف، سلیم صاب، محبوب علی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔ باویری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انشو کمار نے بتایا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 9 افراد پر مشتمل اخلاقی پولیسنگ گینگ نے ایک بین مذہبی جوڑے پر حملہ کیا۔
ملزمین نے رخسانہ اور جگدیش کو نشانہ بنایا جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ٹاؤن شیو مندر کے قریب ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے۔ گینگ کے ارکان نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ ہندولڑکے سے بات چیت کیوں کررہی ہے اوردونوں سے مار پیٹ کیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad