تازہ ترین

منگل، 23 جنوری، 2024

پران پرتشٹھا تقریب کے موقع پر ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آیا بھگوا جھنڈا ،نو بچے جھلسے، ایک کی حالت تشویشناک

امیٹھی : اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 23جنوری 2024) ایودھیا میں منعقد رام مندر کے افتتاحی (پران پرتشٹھا )تقریب پر  ملک بھر میں ہندو سماج کے لوگوں نے سوبھا یاترا نکالی وہیں پران پرتشٹھا کی تقریب کے موقع پر پیر کو امیٹھی کے دورئی کے پروا گاؤں میں نکالے گئے جلوس میں شامل بچے ڈی جے پر بیٹھ کر سبز بانس میں بندھا بھگوا جھنڈا لہرا رہے تھے۔  تبھی  بانس کو ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے ڈی جے پر  کرنٹ اتر آیا ۔  جس سے نو بچے جھلس گئے ۔سبھی کو ضلع اسپتال لایا گیا۔  ایک کی حالت تشویشناک دیکھ اسے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔
 سنگرام پور تھانہ علاقہ کے گاؤں پروا مجرے رانی پور کرنائی پور گاؤں کے مندر میں شیو مورتی کی  پران پرتشٹھا ہونی تھی ،اس کو لیکر شوبھا یاترا نکالی گئی تھی ۔جلوس (یاترا )میں گاؤں کی عورتیں، بچے اور مرد چل رہے تھے۔  بچے ڈی جے پر ڈانس کرتے ہوئے آگے اگے چل رہے تھے۔  یاترا  واپس ہورہی تھی ۔  دورئی کا پروا  گاؤں کے قریب ڈی جے گاڑی پر ایک بچے کا بھگوا جھنڈا ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آ گیا۔ جس سے  نو بچے شدید طور پر جھلس گئے۔  وہاں افراتفری مچ گئی۔  بچوں کو ضلع اسپتال لے جایا گیا

 اسپتال میں نندن (15) ولد رام سجیون کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر ریفر کردیا۔  اس کے علاوہ فتح بہادر ولد پردیپ سنگھ (09)، رمیش ولد آشیش (11)، گلاب سنگھ ولد سدھاکر (11)، شیوکمار ولد سدھارتھ (12)،  راج کرن ولد روشن  (13)، درشن ولد رامیشور (12) سورج ولد راجیش (12) سورج (11) شبھم (10) کو  اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔  سی ایم او ڈاکٹر انشومان سنگھ نے بتایا کہ آٹھ بچوں کی حالت بہتر ہے جبکہ ایک کو ہائیر سینٹر  بھیج دیا گیا ہے۔

اسپتال میں امڑی بھیڑ
 ڈی ایم راکیش کمار مشرا، ایس پی ڈاکٹر ایلا مارن جی، مرکزی وزیر کے پرائیویٹ سکریٹری وجے گپتا، ضلع پنچایت صدر راجیش اگرہری، بی جے پی ضلع صدر رام پرساد مشرا اسپتال پہنچے اور سی ایم ایس ڈاکٹر بدری پرساد اگروال سے متاثرہ بچوں کے علاج کے بارے میں جانکاری لی۔ بہتر سے بہتر علاج کرنے کی حکم دیا   مرکزی وزیر کے پی آر او نے ریفر کیے گئے بچے کا بہتر علاج کے لیے لکھنؤ میں ڈاکٹروں سے بات کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad