کاماریڈی 30 جنوری (پریس ریلیز) عقیدہ ختم نبوت ایمان کا جزو اور اساسی مسئلہ ہے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اسی وقت ممکن ہے جب ہم ختم نبوت کی اہمیت اور اسکے مسائل کو سمجھیں گے، ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں قیامت تک کوئی دوسرا نبی نہیں آسکتا،آج کے پر آ شوپ دور میں نت نئے فرقے اسلام کا لیبل لگاکر عامۃ الناس کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوے ہیں ایسے وقت میں قوم وملت کو عقائد صحیحہ سے واقف کروانے اور گمراہ وباطل فتنوں سے آگاہ ومتنبہ کرنے کے لئے سر زمین کاماریڈی پر شیدائیاں رسالت مآب وفدائیان ختم نبوت غلامانِ مصطفی ﷺ کا عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز جلسہ عام بعنوان عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ 5/ شعبان المعظم 1445ھ م 16/ فروری 2024ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء زیر سر پرستی امیر شریعت حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرست تلنگانہ و آندھرا) وزیر صدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم (نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرست حیدرآباد تلنگانہ آندھرا، وسرپرست اعلیٰ مجلس ہذا) زیر نگرانی مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی قاسمی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) بمقام MR کالونی مسجد نور روڈ کاماریڈی تلنگانہ اللہ کی توفیق سے منعقد کیا جارہا ہے۔
ان شاء اللہ جلسہ سے ملک و ریاست کے ممتاز و مایہ ناز علماء کرام و مجاہدین ختم نبوت کے بصیرت افروز ولولہ انگیز خطابات فرمائیں گے،عقیدہ ختم نبوت سے ایمانی تعلق اور اس عقیدہ کی حفاظت کے سلسلہ میں ہونے والے کاموں اور کوششوں سے دلچسی رکھنے والے احباب سے حافظ محمد فہیم الدین منیری خادم وٹرسٹیان واراکین مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے اپیل کی کہ اس عظیم الشان فقید المثال جلسہ عام میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر مجاہدینِ ختم نبوت کے فکر انگیز اور ایمان افروز خطابات سے استفادہ فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں , محمد فیروز الدین 9848787553
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں