تازہ ترین

منگل، 9 جنوری، 2024

دنیا کی سب سے بڑی طاقت میڈیا


 جونپور :حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 9جنوری 2024)کھیتا سرائےتھانہ حلقہ کے موضع معروف پو ر واقع مدرسہ درسگاہ اسلامی میں ابتدائی تعلیم حاصل کر نے والے ڈاکٹر محمود عاصم فلاحی ، ندوی ، ( میڈیا کو آڈینیٹر عرب لیگ مشن نئی دہلی )کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اوراس دوران ڈاکٹر محمود عاصم کی صحافتی میدان کی ۶ کتابوں جس میں عربی زبان کے علاوہ ارود کی ایک کتاب کا رسم اجرا ء علاقہ کے معززین کےبدست ہو ا ۔
پروگرام کا آغازمحمد راشد کے ذریعہ کلام پاک سے ہو ا۔نظامت عبداللہ فاروق پرنسپل درسگاہ اسلامی معروف پور اور صدارت جلال الدین سرور اور سر پرستی سکبدوش پرنسپل ماسٹر اختر نے کی ۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبدالوحید قاسمی نے کہا کہ محمود عاصم نے صحافت کے میدان کا انتخاب کیا ہے اور اردو کے علاوہ عربی زبان میں صحافتی خدمات کو متعارف کرایا ہے جو کہ لائق تعریف قدم ہےقلم کی طاقت نے دنیا کو آئنہ دکھا یا ہے قلم نے بیشتر ممالک میں تحریک کا کام کیا ہے قلم کی طاقت سے وقت کے حکمراں بھی خوف کھاتے ہیں اور ایک قلم کا ر کا تعلق آرٹ و ادب سے ہو تا ہے ۔

 عام طور پر یہ بات عام ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی زندگی کے اسباب ہیں اور تمام تر ترقیات سائنس کی دین ہیں وہیں ادب کا انکار کر دیا جا تا ہے جب کہ ادب انسانی دماغ کو ترقی تک پہنچا تا ہے ادب ہی انسانی دماغ کو بڑھا نے کا ذریعہ بنتا ہے دنیا کی سب سے بڑی طاقت میڈیا ہے اورمحمود عاصم نے صحافتی میدان کا انتخاب کیا ہے اور چھوٹی سی عمر میں کتابوں کی تصنیف کر کے اپنی لیاقت کو ثابت کیا ہے اچھے قلم کار کے مضامین تحریک ثابت ہو تے ہیں ۔

ڈاکٹر فخرالدین قاسمی نے کہا کہ پیدائش کے وقت انسان بچہ پھر فرد کہلاتا ہے لیکن جب اس پر محنت ہو تی ہے تووہ شخص میں تبدیل ہو جاتا ہے اور حوصلہ افزائی ہو ئی تو شخصیت میں تبدیل ہو جا تا ہے اور ایک دن وہی شخص بین الاقوامی سطح پر اپنا اور علاقہ کانام روشن کر تا ہے اور فرد کو شخص بنا نے میں سب سے بڑا رول والدین کا ہو تا ہے والدین کے لیے سب سے قیمتی تحفہ اولاد ہے ہم اولاد کو دنیا کی ہر چیز دینے کی فکر تو کر تے ہیں لیکن افسوس کہ ہمارے پاس اولادکو دینے کے لئے وقت نہیں ہو تے ہیں جب کی مال وخوشیاں دینے کے ساتھ اولاد کو وقت بھی درکار ہو تے ہیں ہمیں بچوں کے مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کر نا ہو گاا گر ہم پنے بچوںکو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ہم بچوں سے زہنی اور جسمانی دونوں طرح کی محنت کروائیں بچے کو اس کی لیاقت کے مطابق تیار کرائیں اس کے مزاج کو ہمیں سمجھنا ہو گا تب جاکر بچہ ترقی کر ےگا اور بہتر سماج بن پائے گا ۔ 

ڈاکٹر محمود عاصم نے کہاکہ آج کی اعزازی تقریب میرے لئے بہت خاص ہے کیوں کہ میری ابتدائی تعلیم اسی مدرسہ سے ہوئی ہے اور یہیں پر میرا بچپن گزرا ہے عام طور پر ہمارے سماج میں زندوں کی حوصلہ افزائی کا رواج بہت کم ہے لیکن باعث فخر ہیں ہمارے گائوں کے لوگ جنھوںنے مجھ جیسے چھوٹے سے طالب علم کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا ہے حوصلہ افزائی سے مزید کچھ کر نے کا جذبہ پیدا ہو تا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں گاڑی بنگلہ ،کا ذکر خوب ہوتا ہے تعلیم حاصل کی جائے تو گاڑی ، بنگلہ رتبہ سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے لیکن افسوس ہمارے سماج میں گاڑی بنگلہ والوں کی خوب تعریف ہو تی ہے او ر ان کا خوب تزکرہ ہو تا ہے لیکن اہل علم کا کوئی تذکرہ نہیں ہو تا ہے جس پر جتنا ماتم کیا جائے کم ہے

 ۔اس کے علاوہ تمحیدی کلمات محمد اسلم ٖ فلاحی نے پیش کیا۔ ماسٹر محمد اختر ، ماسٹر محمد عارف، جلال الدین سرور وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ماسٹر بدیع الزماں ، ماسٹر بدرا لدین ،  صدرالدین ،ڈاکٹر فیاض احمد ، سالم سجاد ، رفیع الدین ، وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے 
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad