تازہ ترین

بدھ، 24 جنوری، 2024

کانپور :مسجد میں موبائل چوری کرنے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

کانپور(یو این اے نیوز 24جنوری 2024)کانپور کے جاج مئو تھانہ علاقے کے گلہ گودام میں واقع نبی کریم مسجد میں عشاء کی نماز پڑھ رہے نمازی کا موبائل فون ایک نوجوان نے چرا لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی ہے۔

موبائل چور کو پکڑ کر اس سے موبائل لے لیا گیا،واضح رہے جاج مئو کے ڈیفینس کالونی کا رہائشی فوزان دوشنبہ کی رات عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے گلی گودام میں واقع مسجد نبوی کریم گیا تھا۔ اس دوران نماز پڑھتے ہوئے ساڑھے سات بجے کے قریب ایک نوجوان مسجد کے اندر داخل ہوا۔
 اس کے بعد وہ فوزان کا موبائل لے کر بھاگ گیا۔یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد لوگوں نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ مسجد کے امام مولانا پرویز نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چوری کرنے والے نوجوان کے گھر پتہ جلنے پر لوگ وہاں گئے۔

 نوجوان کو معافی مانگنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔اس کے بعد نوجوان نے موبائل واپس کر دیا اور آئندہ ایسی غلطی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔معافی مانگنے کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا گیا۔کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں نے نوجوان کی شرمناک حرکت کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad