اعظم گڑھ سے گھر لوٹ رہے نوجوان کو نامعلوم گاڑی نے ماری ٹکر ۔صدر اسپتال ریفر!
اعظم گڑھ:(یو این اے نیوز 31جنوری 2024) گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے سنگھڑا گاؤں کے رہائشی رام ملن کے 25 سالہ بیٹے وکاس کمار کو پیر کی رات تقریباً 10 بجے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے بائیک سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
معلومات کے مطابق، گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے سنگھڑا گاؤں کے رہائشی وکاس کمار ضروری کام سے اعظم گڑھ گیا ہوا تھا اور کام کر کے واپس اپنے گھر آرہا تھا، رات تقریباً 10 بجے جب وہ گمبھیر پور بازار پولیس چوکی کے قریب پہنچا، اسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر پی ار بی 1026 اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس نمبر 108 کے ذریعے پرائمری ہیلتھ سنٹر محمد پور لایا گیا جہاں سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔اس پورے معاملے کی تحقیقات میں پولیس اپنا کام کرنے کا دعویٰ کررہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں