تازہ ترین

جمعہ، 26 جنوری، 2024

یوم جمہوریہ مبارک ہو

یوم جمہوریہ مبارک ہو
مسعودجاوید 

آج یوم‌ جمہوریہ کی ٧٥ ویں سالگرہ ہے آئیے
 اس اہم موقع پر ہم سب مل کر اس ملک کی
سلامتی اور اس ملک کے باشندوں کے حفظ و امان کے لئے دعا کریں۔‌

اللہ کے بعد دستور ہند ہمارے حقوق کا ضامن
ہے اس کی بقاء اور اس پر مکمل عملدرآمد کے لئے ہم  دعا کریں ۔

ہندوستان ایک خود مختار ، سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوری ملک ہے اس کا اعلان آج سے ٧٥ سال قبل آج کے دن ہی ہوا تھا۔  آیئے ایک بار پھر آج ہم عہد کریں کہ ہم بحیثیت ذمہ دار شہری دستور ہند کے نہ صرف پابند رہیں گے بلکہ حفاظت کی سعی کریں گے‌۔ 
 دستور کے دیباچے میں درج اہم نقاط ہمیں مندرجہ ذیل ضمانت دیتے ہیں : 


 #انصاف:  کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک بھید بھاؤ نہیں ہوگا ۔ اس ملک کا ہر فرد سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کا حقدار ہو گا #آزادی : ہر فرد کو آزادی فکر، آزادی اظہار خیال، آزادی عقیدہ، آزادی مذہب اور عبادت حاصل ہوگی۔ 


#مساوات: رتبہ ، حیثیت اور مواقع میں بلا تفریق مذہب ، علاقہ ، جات برادری ، عورت مرد، دیہی شہری،  ہندوستان کا ہر فرد برابر ہے۔یہ ان کے درمیان  بھائی چارگی کو فروغ دے گا اور فرد کے وقار اور قوم کے اتحاد اور سالمیت کو یقینی بنائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad