تازہ ترین

پیر، 22 جنوری، 2024

محبت رسول صلی اللہ علیہ کے بغیر ایمان نہیں حب نبیﷺ ہی کیساتھ باطل فتنوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے کاماریڈی میں اجلاس سے مولانا ابرارالحسن رحمانی کا خطاب

کاماریڈی (پریس ریلیز) پیارے آقاحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عقیدت ومحبت ہی دین اسلام پر قائم رکھ سکتی ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت میں کمی سے ہی گمراہ اور باطل فرقوں کا نشانہ بنتے ہیں مسلمان گذشتہ سالوں میں کاماریڈی کے نوجوانوں نے قادیانیت کے خلاف جو جذبہ اور قربانیوں کا سرمایہ پیش کیا کہ باطل کو فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا، اسی جذبہ کی برکت سے کامیابی ملی،یہ جذبہ باقی رہا تو تمام فتنوں سے مقابلہ آسان ہوگا ورنہ باطل کو پنپنے کا موقع مل جاتا ہے ، باطل کی نگاہ کمزور ایمان اور عام مسلمانوں سے دور لوگوں پر زیادہ ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی جانب سے منعقد کردہ اجلاس سے حضرت مولانا ابرارالحسن رحمانی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کیا سلسلے خطاب جاری رکھتے ہوے کہا کہ ایمان سے خارج کرنے والا فتنہ قادیانیت،کے علاوہ شکیلیت، غامدیت، فیاضیت اور گوہر شاہی اور انجینئر مزرا کا فتنہ انتہائی خطرناک ہے، نوجوانوں کی قربانی ہی سے باطل فرقوں کی جڑیں اکھڑ سکتی ہیں، جس کے لئے علماکرام سے وابستگی جماعتی سطح پر ضروری ہے ، خاتم النبینﷺ کا سچا غلام تو وہ ہوتا ہے جو اپنی زندگی کی آخری سانس تک قدموں کو اس محاذ پر قائم رکھتا ہے، پیچھے ہٹنے نہیں دیتا، آخری سانس تک اس کا یہی مشن اور فکر رہتی ہے کہ ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ہو، آج معمولی معمولی باتوں بہانوں سے ایمانی محنتوں سے دور ہوجاتے ہیں یہ بدنصیبی کی بات ہے، کاماریڈی کی عوام جو تحفظ ختم نبوت کے کام کو علماء کی نگرانی میں خوب سمجھے ہوئے ہیں، ہمیں اس کام میں وسعت پیدا کرتے ہوے دیگر مقامات کے تقاضوں اور کاموں میں دلچسپی کے ساتھ اپنی سعادت سمجھتے ہوے حصہ لینے کی ضرورت ہےمجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ عام کو 16/ فبروری 2024ء بروز جمعہ کاماریڈی میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد کرنے مشاورت کے ذریعے طے کیا گیا۔
 جس کو تمام اراکین و ذمہ داران نے محنت لگن اور جستجو کے ساتھ عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد کو جوڑنے اور انتظامات کو بحسن خوبی نبھانے کا عزم کیا، مختلف احباب کو دعوتی ذمہ داریوں کے علاوہ جگہ کا انتخاب علماء کرام کا استقبال، منڈل اور دیہاتوں میں پروگرامز و دعوت کی ذمہ داریاں دی گئی، مولانا سعید احمد سندھیلوی نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے نوجوانوں اور ذمہ داروں کی خدمات کو سراہا مزید اس سلسلے میں جدوجہد جاری رکھنے کی ترغیب دی، حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے موجودہ حالات میں عقائد کی حفاظت کے سلسلے میں مختلف تجاویز اور کارکردگی پیش کی، الحاج محمد ذاکر حسین، محمد جاوید علی (صدر مسجد محمود اشرف) ، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، الحاج سید عظمت علی، محمد سلیم الدین، فیروز الدین، محمد رفیع محمد ماجد اللہ شیخ اسماعیل محمد عرفان انجینیر نے جلسہ سے متعلقہ امور پیش کئے، مولانا منظور احمد مظاہری، مفتی عمران خان قاسمی، مولانا شعیب خان قاسمی، مولانا حسین احمد حسامی، مولانا مہتاب عالم صاحب، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، حافظ شیخ عبداللہ منیری، حافظ محمد مجاہد منہاجی، محمد حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی، حافظ حیدر، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی، حافظ سید عمران، حافظ علیم الدین، حافظ شیخ یاسین، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی قرأت کلام پاک سے مشاورتی اجلاس کا آغاز ہوا۔

اور محمد ساجد بھائی نے ھدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جبکہ مولانا نظر الحق قاسمی نے کارروائی چلائی، اس موقع پرالحاج محمد عبدالواجد خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، محترم جناب الحاج محمد انور صاحب دامت برکاتہم (مجاز صحبت محسن ملت حضرت مولانا شاہ منیر احمد صاحب دامت برکاتہم) نے عالم اسلام ومسلمانان ہند و کارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت کے لئے خصوصی دعاپر مشاورتی اجلاس مکمل ہوا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad