مین پوری،حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز 27جنوری2024)بروز جمعہ 26/01/2024 شہر میں واقع شاہ محمود اسلامیہ انٹر کالج، مدرسہ جامعہ رشدیہ اور مدرسہ فاطمہ نسوا آگرہ روڈ، مین پوری میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ آج صبح 10.00 بجے مدرسہ کے منیجر حاجی عبدالرحمن چشتی عرف ببلو میاں جی نے پرچم کشائی کی اور منیجر کے ساتھ تمام اساتذہ، عملہ اور بچوں نے پرچم کو سلامی پیش کی اور یک زبان ہو کر قومی ترانہ گایا۔
اس کے بعد اساتذہ اور منیجر نے آزادی کے مجاہدین اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اساتذہ کی جانب سے یوم جمہوریہ کی اہمیت کو طلباء کے سامنے بیان کیا ۔ اس کے بعد پروگرام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے طلباء نے حب الوطنی پردیگر پروگرام پیش کیے جن میں پرچم کشائی، قومی نغمہ، بچوں کا نغمہ، تقاریر، شہدائے وطن پر مخصوص انداز کاڈرامہ اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔ پروگرام کی نظامت جناب فیروز احمد نے کی اور اساتذہ نے ملک کو آزاد کرانے میں اپنی جان و مال کو وطن عزیز پرقربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کیا ،اور ملک کے دستور و آئین کی اہمیت کے بارے میں طلباء کو معلومات فراہم کی ۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلھ افزائی کے لئے منیجر اور باہر سے آئے ہوئے مہمانوں نے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد پرنسپل نے بچوں سے کہا کہ وہ محنت کریں ایک اچھے شہری بنے ۔آپ آج کے بچے کل ملک ملت کے مستقبل ہیں، وطن کو مزید ترقی کی جانب لیکر جاناہے،آپ ملک ملت کا سرمایہ ہیں پروگرام کے اختتام پر سابقہ روایت کے مطابق بچو ں میں بوندی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مکتب اور مدرسہ کا پورا عملہ موجود تھا اور سب نے پروگرام میں تعاون کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں