تازہ ترین

بدھ، 24 جنوری، 2024

حوثیوں کا امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم۔

صنعاء(ویب ڈیسک) حوثیوں نے یمن پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ ایجنسیوں میں کام کرنے والے برطانوی اور امریکی سٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کے زیرکنٹرول دارالحکومت صنعا میں حکام نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کو خط لکھ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی شہریت والے سٹاف ممبر کے پاس ملک چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے۔
 ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد ملک چھوڑ دیں، ڈیڈلائن کے بعد ملک چھوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے لکھے گئے خط کا تمام شراکت داروں کو علم ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہوگا، یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوارڈینیٹر پیڑٹ ہاکنس بھی برطانوی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم امریکا اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، امریکا نے خود سے بھی کئی ایک حملے کیے ہیں جب کہ منگل کو برطانیہ کے ساتھ مل کر بھی حوثی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad