برصغیر کا سب سے بڑا اور مایہ ناز ادارہ دارالعلوم دیوبند جو مردم سازی ، اشاعت دین اور انقلابی تحریک کے نام سے اپنی ایک علیحدہ شناخت رکھتا ہے اور ہردور میں ملک و ملت کو اوج ثریا تک پہنچانے کے لئے عرق ریزی کرتا رہتا ہے اگر ایک طرف مردم سازی کرکے ایک ایسا جتھہ تیار کرتا ہے جو پوری دنیا میں لاالہ الااللہ محمد الرسول اللہ کا غلغلہ بلند کرنے قال اللہ و قال الرسول کی صدائوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم , انسانیت و اخلاق کریمانہ سے دنیا کے گوشہ گوشہ کو عطر بیز کرنے کا کام کرتا ہے تو دوسری جانب اس ملک وملت میں خدمت خلق کے لئے تحریک اور تدبیر کو لائحہ عمل بناتا ہے اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے دیکھے گئے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ادارہ کی اساس ہی ملک کی آزادی کے نام سے شناخت پائ ہے ۔
یہ ادارہ اور کارخانہ مردم سازی ہر سال ایک جماعت تیار کرتا ہے اور فضلاء گرامی کو دین متین کی خدمات کے لئے فارغ کرتا ہے اسی طرح امسال بھی طلبہ دارالعلوم نے ۲۸ جنوری بروز اتوار کو یہ ۸ سالہ طویل سفر طے کرنے کے بعد فاضل دارالعلوم دیوبند ہونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے ۔
ہماری جانب سے امسال فارغ ہونے والے تمام فضلاء گرامی کو نیک خواہشات اور تبریک و تہنیت کے زمزمے خصوصی طور پر ہمارے عزیز مولوی محمد سالم گونڈوی و مولوی محمد عامر گونڈوی جنھونے اس تعلیمی سفر کا آغاز ۲۰۱۵ میں حفظ کی فراغت کے بعد علاقہ کے مشہور و معروف مدرسہ جامعہ فرقانیہ گونڈہ سے شروع کیا اور دو سال کی تعلیم کے بعد اول وہلہ مین ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کی نعمت سے سرفراز ہوئے بالآخر ایک طویل عرصہ کے بعد آج رب العالمین نے ورثتہ الانبیاء کے تمغہ امتیاز سے نوازدیا خدا آپ کے اقبال بلند کرے اور دین متین کی خوب خدمات کے لئے قبول فرمائے آمین ۔
سمرہ عبدالرب
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں