تازہ ترین

پیر، 22 جنوری، 2024

مدرسہ الاصلاح کی کرکٹ ٹیم کی کامیاب پر اعزازی پروگرام منعقد۔

سرائے میر،اعظم گڑھ (محمد عامر اصلاحی ) : مدرسۃ الاصلاح سرائے میر کی ٹیم نے کرکٹ کا فائنل میچ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کر لیا طلباء کی کامیابی پر ان کی حوصلہ افزائی کیلئے نائب ناظم ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو نقد انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ اچھی صحت کیلئے وقت پر کھیل بھی ضروری ہے۔

صحت بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور آپ کو اس کی حفاظت کرنا چاہئے۔ پان گٹکا، بیڑی سگریٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں یہ جسم کوکھوکھا کر دیتی ہیں۔

 ہماری کوشش ہے کہ آپ مدرستہ الاصلاح سے اعلی تعلیم کے ساتھ اچھی صحت واچھے اخلاق کے ساتھ جائیں۔ صدر مدرس مفتی سیف الاسلام نے طلباء کے روشن مستقبل کیلئے دعائیں دیں۔ ماسٹر ذہین احمد نے بھی طلباء کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حصول تعلیم میں اتنی محنت کریں کہ صد فیصد نمبرات حاصل کریں۔
 واضح رہے کہ اقراء پبلک اسکول منڈیار عیدگاہ میں کرکٹ میچ کا نعقاد کیا گیاتھا جس میں کئی تعلیمی اداروں کی ٹیم کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ۔ فائنل میچ فرحان کانونٹ اور مدرسہ الاصلاح سرائے میر کے درمیان کھیلا گیا جس میں مدرسۃ الاصلاح کے طلباء نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ جیت کر ٹرافی پر قبضہ کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad