رام مندر پران پرتشٹھا کے موقع پر بھگوا ٹولوں کی ملت نگر ،پنو یل سمیت کئی علاقوں میں شر انگیزی
ممبئی 23جنوری : ( فرحان حنیف وارثی ) رام مندر پران پرتشٹھا کے موقع پر ممبئی اور آس پاس کےکئی علاقوں سے شر انگیزی کی خبر یں موصول ہوئی ہیں ۔
سوشل میڈ یا کے چینل٫ ممبئی ٹائمس اور ترچھی آنکھ کےنمائندے آصف انصاری نے بتایا کہ سنیچر کی صبح سات راستہ مسجد کے داخلی دروازے پر کسی نے بھگوا پر چم لگایا تھا۔
صبح نماز فجر کے وقت جب موذن نے مسجد کا دروازہ کھولا تو اس پر بھگوا پر چم لگا ہوادیکھا ۔موذن اور پیش امام نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس کےبعد پولیس نے آکر بھگوا پرچم کو نکالا۔آصف انصاری نے یہ بھی بتایا کہ دھوبی گھاٹ کے قریب کچرے کے ایک ڈمپر سے لگا ہوا بھگوا پر چم گر گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے ڈمپر کے اس ڈرائیور کی پٹائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آیا ہے ۔
جس میں شر پسندوں کا ایک ٹولہ اندھیری کے ملت نگر میں گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔پنو یل سے سنیئر صحافی زبیر فطرت نے اطلاع دی ہے کی پیر کی دوپہر میں بعد نماز ظہر پر دیس علی نامی
علاقے سے رام مندر پران پرتشٹھا کا جلوس نکالا گیا ۔جلوس میں شامل لوگوں نے مسلمان ناکہ پہنچ کر شر انگیزی شروع کی اور کچی محلے میں جے شری رام کے نعرے لگائے ۔
یہاں مقامی مسلمانوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی مگر پولیس نے ماحول کو بگڑ نے سے بچالیا ۔
زبیر فطرت نے بتایا کہ پورے علاقے میں سخت پولیس بند وبست ہےاور پولیس کے ساتھ ریپیڈ ایکشن فورس کے اہلکار گشت کر رہے ہیں ۔انھوں نے بتایا یا کہ ایسی جانکاری ملی ہے کہ یہ ٹولہ
کھار گھر یا کاموٹے سے آیا تھا اور اس میں مقامی ہندو شامل نہیں تھے ۔
اس طرح نئی مبئی کے الوے ، تلوجہ بیلا پور وغیرہ سے بھی شرپسندوں کی دھاندلی کی خبریں موصول ہوئی ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں