سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ ویڈیو میں دکھایا گیا جانور "راک ہائراکس" ہے۔ یہ جانور ایک جنگلی ممالیہ ہے جو پہاڑی ماحول میں رہتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ راک ہائراکس خرگوش سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کی دم نہیں ہوتی۔ اس کے کان چھوٹے ہوتے ہیں اور اس کا جسم گہری بھوری کھال سے ڈھکا ہوتا ہے۔ یہ پودوں، اناج اور پھلوں کو اپنی خوراک بناتا ہے۔ خشک سالی کے وقت خوراک کی کمی کو برداشت کرتا ہے۔ یہ اونچے، ہموار چٹانی علاقوں میں رہتا ہے اور شکاریوں سے خود کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں