تازہ ترین

اتوار، 21 جنوری، 2024

رسی پھینکنے سے نوجوان کی گردن کٹی ، حالت تشویشناک

رسی پھینکنے سے نوجوان کی گردن کٹی ، حالت تشویشناک 
جونپور۔ حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 21   جنوری 2024)منڈیاہوں کوتوالی حلقہ کے تحت رام پور نسپی گاؤں میں سڑک پر پک اپ پر لائی کی بوری باندھنے والے ڈرائیور نے نایلان کی رسی سڑک پر پھینکی اسی دوران موٹر سائیکل سوار کی گردن زد میں آجانے سے معمولی طور پر کٹ گئی جس سے مو ٹر سائیکل سوار کی  حالت تشویشناک ہوگئی ۔ 

اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے پک اپ کو حراست میں لے لیا جبکہ پک اپ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔اطلاع کے مطابق نیوڑھیا تھانہ حلقہ کے ہوریا گائوں کا رہنے والا ڈبلو پال ولد راج ناتھ پال منڈیاہوں قصبہ کے دلاور پور محلہ میں ڈبلو گارمنٹس کے نام سے دکان چلاتا ہے۔ 

صبح وہ موٹر سائیکل پر علاقے کے ملکان پور گاؤں میں اپنی بہن کے گھر گیا تھا۔ دوپہر کے وقت وہ اپنی بہن کے گھر سے دکان کی طرف لوٹ رہا تھا، جیسے ہی وہ موٹر سائیکل لے کر رامپورنسپی گاؤں کے قریب پہنچا تو پک اپ پر پہلے سے سامان لوڈ کر رہے ڈرائیور نے گرتے ہوئے سامان کو باندھنے کے لیے نایلان کی رسی پھینک دی، جو موٹر سائیکل ڈرائیور کے گلے میں پھنس گیا، اور نائلون کی رسی کے سہارے موٹر سائیکل سوار گھسیٹتا ہو اموٹر سائیکل سمیت دور جا گرا ۔

 ڈبلو سڑ ک پر گر کر تڑپ رہا تھا کہ آس پاس کے لوگوں نے دوڑ کر کسی طرح اس کی تنگ گردن سے نائلون کاٹ کر مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

 معاملہ سنگین دیکھ کر پک اپ ڈرائیور پک اپ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ مڈیاہو کوتوالی پولیس اطلاع پر پہنچی اور معاملے کو چھپانے میں مصروف ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad