البتہ اس بھیڑ میں ایک چہرہ سبھوں کو کافی پریشان کر رہا تھا اور ہر کوئی خود یہ یہی سوال کررہا تھا کہ آخر یہ شخص ہندوں کی سب سے زیادہ عقیدت والی تقریب اور انتہائی خالص مذہبی پروگرام میں یہاں کیا کررہا ہے۔
دراصل یہ سوال آل انڈیا امام آرگنائز یشن کے چیف ڈاکٹر عمیر احمد الیاسی کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔ چونکہ یہ ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کے دوران موجود تھے۔جب مولانا عمیر الیاسی سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدلتے بھارت کی تصویر ہے ،آج کا بھارت نیا بھارت ہے،خوبصورت بھارت ہے اور میں یہاں پیغام محبت لے کر آیا ہوں ،میرے ساتھ یہ سوامی جی کھڑے ہیں ،اسی کا نام بھارت ہے۔ ہمارے پوجا کرنے کے طریقے ضرور الگ ہوسکتے ہیں،ہمارے عقائدضرور مختلف ہوسکتے ہیں۔لیکن ہمارا جو سب سے بڑا مذہب ہے وہ انسان اور انسانیت کا ہے۔ ہم سب مل کر انسانیت کو برقرار رکھیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں اور جب ہم ہندوستانی ہیں تو ہم سب کو چاہیے کہ اس ملک کو مضبوط کریں۔البتہ آج کا جو پیغام ہے وہ محبت کا پیغام ہے ،بہت نفرتیں ہوگئیں ،بہت رنجشیں ہوگئیں،بہت لوگ مارے گئے،بہت سیاست ہوئی۔اب ہم سب کو مل کرہندوستان اور ہندوستانیت کو مضبوط کرنا ہے۔اکھنڈ بھارت بنانے کی سمت میں ہمیں آگے بڑھنا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں