تازہ ترین

اتوار، 28 جنوری، 2024

ختم نبوت کا تحفظ پورے دین کا تحفظ ہے، اپنے آپ کو تحفظ نبوت کے مشن سے مربوط کریں۔ مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری

کاماریڈی(یواین اے نیوز 28 جنوری 2024) اخلاق حسنہ پیاری سنتیں طریقہ نماز جنازہ کی دعاؤں پر مشتمل طلباء مکتب نے پیش کیا، قابل مبارکباد ہیں، اساتذہ ذمہ داران مکتب اور وہ خواتین جو اہتمام سے مکتب بھیج رہے ہیں، تاکہ ہماری نسلوں میں دین داخل ہو، اسلامی دینی مزاج اور فکر پیدا ہو، دین اور شعائر دین کا تحفظ کرسکیں، اپنی زندگی کو اللہ کی مرضی اور سنت نبویﷺ پر آ جائے، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس نے کاماریڈی کے راجم پیٹ منڈل کی جامع مسجد میں منعقد کردہ جلسہ سیرت خاتم الانبیاء ﷺ سے خطاب کرتے کیا اور کہا کہ ہر مسلمان پر دین کا علم حاصل کرنا فرض ہے۔
 آقاﷺ نے فرمایا: یہ خوش نصیبی ان ہی لوگوں کو میسر ہوتی ہے جنہیں اللہ نے چنا ہے، حصول علم کے لئے نکلنے والے پر اللہ کی طرف سے بہت اعزازات ملتے ہیں، درند چرند بلکہ بل کی چونٹیوں اور سمندر کی مچھلیوں کو اللہ حکم دیتا ہے علم سیکھنے والے کے لئے دعا کرو، مزید کہا کہ قرآن مجید رب تعالیٰ کی دائمی ختم نہ ہونے والی کتاب ہے، جو اس سے وابستہ ہوجائے وہ بھی باقی رہنے والا ہے، قرآن مجید اللہ کا کلام ہے، جو قوم بھی قرآن لیتی ہے اللہ ان قوموں کو بلند مقام پر پہونچادیتے ہیں، جو قوم قرآن مجید کو پس پشت ڈالتی ہے اللہ اسے ذلیل کرتا ہے۔
 اس اجلاس میں مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان قاری مجاہد نے ختم نبوت کی اہمیت اور اس سے وابستگی پر جامع فضائل پر مشتمل خطاب کیا، علاوہ ازیں طلباء مکتب نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا، اس موقع مولانا منظور مظاہری، حافظ عبدالعلیم مکہ ٹیلر پر میر مقصود علی کارگزار صدر کمیٹی الحاج میر فاروق علی صدر کمیٹی، الحاج سید عظمت علی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میر مبشر علی عامر، اور مقامی نوجوانوں اور ذمہ داروں علماء حفاظ کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی، مولانا نظر الحق قاسمی نے پروگرام کی کارروائی چلائی، حافظ شہباز، حافظ ابونصر نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا استقبال کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad