تازہ ترین

اتوار، 21 جنوری، 2024

عوام کے پیار نے یہاں تک پہنچا یا ہے : اعظم خان

عوام کے پیار نے یہاں تک پہنچا یا ہے : اعظم خان
 جونپور۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 21جنوری 2024)ضلع کے کھٹہن تھانہ حلقہ کے موضع گبھیرن کے رہنے والے محمدا عظم خان کو سماجوادی پارٹی کاقومی ترجمان بنا ئے جانےپر لوگوںنے بذریعہ فون و دیگر ذرائع سے مبارک با د دی ہے.

 اعظم خان کی ابتدائی تعلیم آبائی گائوں میں ہو ئی اس کے بعد اعلی تعلیم الہ آباد اور لکھنئو یونیورسٹی سے مکمل ہو نے کے بعد اہل خانہ سمیت لکھنئو میں سکونت پذیر ہو ئے لیکن گائوں کی مٹی سے جڑے رہے اسی دوران سماجوادی پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے جس میں سماجوادی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر کے عہدے پر رہتے ہو ئے ضلع سمیت پوری ریاست میں دورہ کر تے ہوئے اقلیت کے لوگوں کو سماجوادی پا رٹی سے جوڑتے رہے سماجوادی اعلی قیادت نے پارٹی کا قومی ترجمان بنا کر جہاں ذمہ داریوں کابوجھ پڑ ھا یا ہے وہیں علاقائی لوگوں اور سماجوادی لیڈران ، عہدیداران اور سماجوادی پا رٹی کے کارکنان کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اسی کڑی میں سماجوادی پا رٹی کے ضلع صدر راکیش موریہ ، سماجوادی پا رٹی کے سابق وزیر شلیندر کمار یا دو عرف للئی ، سابق وزیر و ضلع صدر راج نرائن بند ،رکن اسمبلی کیراکت حلقہ طوفانی سروج ، سینئر لیڈر حسام الدین شاہ ،صدر اسمبلی حلقہ کے سابق صدر گجراج یادو، سنجے سروج ، جتندر یادو،رتن ساہو ، گپو موریہ ، کمال اعظمی وغیرہ نے بذریعہ فون مبارک باد دی ہے۔

مبارک باد دینے والوں کی اطلاع دیتے ہوئے محمد اعظم خان نے نمائندہ انقلاب سے کہا کہ جس اعتماد کے ساتھ پارٹی نے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے میں اس کو ہر ممکن پورا کر نے کی کوشش کروں گا اور یہ سب کچھ میرے ضلع اور سماجوادی لوگوں کے ذریعہ ملنے والے پیار ومحبت کہ وجہ سے ممکن ہو پایا ہے ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad