سہاگی میں عرس عظمتِ اولیاء 21/22/ فروری کو: بابا راغب حسین عارفی
کشن گنج 22/ جنوری (پریس ریلیز) اولیاءِ کرام رحمہم اللہ یعنی اللہ عزوجل کے محبوب بندوں سے محبت وعقیدت کاتعلق قائم رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پرچلنایقینابہت بڑی سعادت کا حامل ہے کیونکہ یہ وہ پاکیزہ ہستیاں ہیں کہ جن پراللہ عزوجل نے اپنے انعام واکرام کی بارشیں نازل فرماتے ہوئے انہیں قرآن پاک میں اپنے''انعام یافتہ بندے''قراردیا۔ایک دوروہ بھی تھاکہ جب بزرگان دین کی صحبت اختیارکرنالازم اوران کی خدمت کوسعادتِ عظمیٰ تصورکیاجاتاتھا۔لیکن آہستہ آہستہ اسلام دشمن طاقتوں اورگستاخانِ محبوبانِ ربُ العالمین کی مذموم سازشوں کے نتیجے میں اسلاف کرام رحمہم اللہ سے اس پاکیزہ تعلق کی مضبوطی میں کمی واقع ہونے لگی۔ الحمدللہ مختلف علماء کرام دامت فیوضہم نے ان سازشوں کے نتیجے میں بزرگانِ دین سے بڑھتی ہوئی بے رغبتی کااندازہ فرماکراپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے محبوبانِ بارگاہِ الٰہی عزوجل سے عوام کاتعلق دوبارہ مضبوط کرنے کے لئے تحریری وتقریری اَقدام کئے۔ علمائے کرام دامت فیوضہم کی ان کوششوں کی برکت سے دشمنان اسلام کی سازشیں دم توڑنے لگیں اور عقیدتوں کا گلستان پھر سے ہرا بھرا ہوگیا۔
یوں تو ہر قبرستان میں اللہ کے کچھ نہ کچھ ولی مدفون ہوتے ہی ہیں، اسی طرح سہاگی قبرستان میں حضرت عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ اور کتنے ہی اللہ والے مدفون ہیں، اسی مناسبت سے پھر ایک بار تمام اولیائے کرام اور حضرت عبدالقادر سہاگی رحمۃ اللہ علیہ و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دو روزہ ”عرس عظمت اولیاء برائے ایصال ثواب حضرت عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ و جملہ مدفونین سہاگی قبرستان“ کے عنوان سے 21/ اور 22/ فروری 2024ء کو ہونے جارہا ہے، جس کی سرپرستی درگاہ حضرت عبدالقادرؒ کے سجادہ نشین جناب بابا راغب حسین عارفی فرمائیں گے، اس عرس عظیم میں ملک بھر کے مایہ ناز اور مشہور و معروف علمائے دین و مفتیان عظام اور مداحان رسولؐ تشریف فرما ہوں گے۔
باباراغب حسین عارفی نے بتایا کہ وہ اپنے خرچ پر اب تک 310/ غریب بچیوں کی شادیاں کروا چکے ہیں اور آئندہ بھی اجتماعی نکاح کی شکل میں غریب بچیوں کی شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا ارادہ ایک لاء کالج بنانے کا بھی ہے جس کے لیے پروجیکٹ تیار کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہم اولیاء کرام اور اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شریعت کی روشنی میں تعلیم و ترقی کا کام کرنا چاہتے ہیں۔
جس کے لیے ہم برابر کوشش میں ہیں اور لگے ہوئے ہیں، ان شاء اللہ ”عرس عظمت اولیاء“ سہاگی کا ایک تاریخی عرس ہونے جارہا ہے جس میں پورے بہار سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں