تازہ ترین

جمعرات، 25 جنوری، 2024

مین پوری کی معروف خانقاہ میں عرس کا آغاز!

مین پوری۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 25جنوری 2024)خانقاہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت بھی منایا گیا۔آج مورخہ 25 جنوری 2024 بروزجمعر ات کو آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن چشتی المعروف ببلو میاں صاحب نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خانقاہ عالیہ رشیدیہ میں امام الصوفی حضرت مولانا صوفی محمود علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی قل شریف ہوا۔

اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت بھی منایا گیا۔ اس کا آغاز سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن چشتی المعروف ببلو میاں صاحب نے کیا۔ اس قل شریف کے موقع پر بہت سے علمائے کرام شعرائے کرام نے نہایت خوبصورت انداز میں اشعار کلام پیش کیے۔ اور بزرگان دین کی سوانح عمری اور ان سے ظہور پزیر ہونے والے معجزات کا بھی ذکر کیا،اور مزید مدرسہ جامعہ راشدیہ خانقاہ راشدیہ خانقاہ میں زیر تعلیم طلباء نے بھی روحانی کلام پیش کیے۔
 نعتیہ کلام کے بعد شجرہ خوانی ہوئی اور آج کے قل شریف کا اختتام فاتحہ کے ساتھ ہوا اور اس کے علاوہ قوالی کا دور شرو ع ،قوالی کا مخصوص انداز تھا، جو صرف صوفیانہ کلام پر منحصر تھا،اس نورانی محفل کے بعد مزار شریف پر خانقاہ رشیدیہ میں چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی، اس پروگرام کے انعقاد میں شہر کی کئی شخصیتوں نے تبرکات تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس نورانی محفل میں آفاق میاں عرف آشو میاں، حاجی عمر صدیقی، حاجی رفیق، حاجی اسرار الٰہی، حاجی جوہری صاحب، ارشاد الٰہی،خورشید انور جوہری، حاجی غلام صابر، محمد جاوید، محمد عرفان، محمد عارف کے علاوہ دیگر مقامی و بیرونی مہمانو نے عقیدتوں محبتوں کے ساتھ شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad