تازہ ترین

اتوار، 28 جنوری، 2024

سعودی عرب میں گوشت کی جنوبی افریقہ سے درآمد شروع ، جنوبی افریقہ پر عاید پابندی ختم

 
ریاض(یواین اے نیوز28جنوری2024)سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے گوشت کی درآمد پر عاید پابندیوں کو ختم کر کے آنے والے دنوں میں گوشت کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد خطے کے ملکوں میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانا ہے ، تاکہ ترقی پذیر ملکوں کی معیشت میں بہتری و استحکام ہو سکے۔
جنوبی افریقہ پر یہ پابندی بیس سال کے لیے لگائی گئی تھی۔ یہ پابندی سعودی عرب کے خوارک اور منشیات سے متعلق انتظامی امور کے شعبے کی طرف سے عاید کی گئی ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے سمری کی حتمی منطوری ماہ اگست میں کی گئی،جس کے نتیجے میں آنے والی شپمنٹس کا آغاز ہو جائے گا۔

جنوبی افریقہ میں کرن بیف نامی بڑی کمپنی کے مالک میتیھو کرن ک مطابق یہ پابندی پچھلے سال ماہ اگست میں ختم ہو گئی تھی اب اس سلسلے میں عملی پیش رفت کا وقت ہے۔میتھیو کرن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا اب آنے والے چند ہفتوں میں برآمدات شروع ہو جائیں گی۔

واضح رہے سعودی عرب دو ارب ڈالر سالانہ کی گوشت کی مارکیٹ ہے۔ لیکن جانوروں کی منہ اور پیروں کی بیماری پھیلنے کے باعث سعودی عرب کی طرف سے پابندی لگا دی گئی تھی۔

سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جنہیں برکس میں شامل چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریق نے جوائن کرنے کی دعوت دی ہے۔ سعودی وزیر برائے اقتصادیات و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے کہا ' تیل کی دولت سے مالا مال ملک اب بھی برکس کی دعوت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔جنوبی افریقہ اور سعودی عرب کے درمیان دواسازی اور ٹیکنالوجی ممکنہ تعاون کے شعبے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad