تازہ ترین

ہفتہ، 27 جنوری، 2024

منصورہ انجینئرنگ کالج کے ساجد نعیم کو ڈاکٹریٹ ملنے پر اعزاز

ڈاکٹر ساجد نعیم نے شعبہ الیکٹرانکس میں  پی ایچ ڈی  کی ڈگری ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی سے !مکمل کی

مالیگاؤں (یواین اے نیوز27جنوری2024) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ممبئی کے زیر انصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں جہاں ایک طرف طلباء و طالبات کی نمایاں کارکرد گیوں پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے وہیں ادارہ  اساتذہ کرام  کو اعلی تعلیمی حصول کیلئے  بھر پور  مواقع فراہم کرتا  ہے اور حصول کامیابی پر اعزاز بھی کیا جاتا ہے۔   کیونکہ اساتذہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں اوران کا شمار قوم کے با شعور طبقے میں ہوتا ہے۔اساتذہ کے فرائض منصبی میں  طلبہ کو معیاری تعلیم  ، تحقیقی علم ،  جدید ترین پیش رفت سے باخبر  اور ان کی شخصیت سازی کو نکھارنا شامل ہیں۔ اعلی تعلیم یافتہ  و ماہر خصو صاً ڈاکٹریٹ اساتذہ طلبہ  کی اپنی  مہارت، تحقیقی صلاحیت  اور جدید علم کے ذریعے سے طلبہ کی بھر پور رہنمائی کرتے  ہوئے اپنی خوبیوں و صلاحیتوں کو ان کے اندر منتقل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ملک کے نامور تعلیمی و تحقیقی اداروں ( آئی آئی ٹی، این آئی ٹی ، جے ایم آئی، اے ایم یو، کے ایس یو ) سے فارغ  کل15 ڈاکٹریٹ فیکلٹی  موجود ہیں۔  مزید 15 فیکلٹی مختلف یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی  مکمل کر رہے ہیں۔  رواں سال منصورہ انجینئرنگ کالج  کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد نعیم نے شعبہ الیکٹرانکس میں  پی ایچ ڈی (ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی، پونے) سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ موصوف نے "ایڈوانس انرجی اسٹوریج ٹیکنالوجی" عنوان پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ اس تحقیقی کام و مقالہ  کی تکمیل میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( ایسرو)  اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ، دہلی) نے فنڈ فراہم کیا تھا۔   ڈاکٹر حبیب پٹھان اور ڈاکٹر عارف شیخ کے رہنمائی  میں ایڈوانس فزیکل لیباریٹری ، ڈپارٹمنٹ آف فزکس ، ساوتری بائی پھلے پونے یونیورسٹی میں موصوف نے تحقیقی کام   کو مکمل کیا ۔   مختلف بین الاقومی ریسرچ جرنلس ( ایس سی آئی اور اسکوپس) میں موصوف کے تحقیقی مقالے کو شائع ہوئے۔  ڈاکٹر ساجد نعیم  کا تعلق شہر مالیگاؤں کے دینی، علمی ، ادبی و صحافتی گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا مرحوم عبدالعزیز ماسٹرلطفی ، والد محترم صحافی انصاری احسان الرحیم اور بڑے بھائی ایڈوکیٹ شاہد ندیم ( سپریم کورٹ، دہلی)ہیں۔  موصوف تعلیمی، سماجی، ادبی و صحافتی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہتے ہیں۔

جامعہ محمدیہ کے چیئرمن جناب ارشد مختارصاحب  اور سیکریٹری جناب راشد مختار صاحب نے ڈاکٹر ساجد نعیم کودل عمیق گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی۔ ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل، ڈگری کالج) ، ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، ڈپلومہ کالج) ، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ)، ڈاکٹر دلاور حسین ( ڈین آئی کیو اے سی)، ڈاکٹر فہد اقبال، ڈاکٹر آصف رسول، ڈاکٹر راغب ندیم ، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر تنویر عالم، ڈاکٹر ہمایوں اختر، عادل رشید اور تمام ہی اساتذاہ کرام و دیگر اسٹاف نے ڈاکٹر ساجد نعیم کو مبارکبا د کے ساتھ نیک خواہشات  پیش کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad