تازہ ترین

منگل، 23 جنوری، 2024

۸ سال بعد شازیہ کو ہندو شوہر نے چھوڑ دیا،مرتد کی ویڈیو کے ذریعہ ہندو تنظیموں کے اراکین سے انصاف کی اپیل!

مبئی(23 جنوری2024)اتر پردیش سے آئے دن مسلم لڑکیوں کے بھنگو الوٹریپ میں پھنس کر دین اسلام سے ہاتھ دھونے اور ہندوؤ جوانوں سے اپنی عصمت و عفت کھونے کے بعد بے یارو مددگار ہونے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں، گزشتہ کل ہی ممبئی اردو نیوز میں بریلی کی ایک مرتد لڑ کی کی خبر اس سرخی بھگوا لوٹریپ کی شکار مرتد لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی، پانچ سال تک استعمال کرنے کے بعد عاشق نے شادی سےانکار کر دیا، پولیس سے انصاف کی اپیل شائع ہوئی تھی، تازہ معاملہ شازیہ کا ہے یہ بھی اتر پردیش کی ہی رہنے والی بتائی جارہی ہے۔
اس کے تعلق سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ایکٹیوسٹ کاشف ارسلان نے ویڈیو اس کیپشن کےساتھ پوسٹ کی ہے اتر پردیش میں ہندولڑکے کی محبت میں آٹھ برس تک مرتد ہو کر اس سے شادی کی اب ۸ سال بعد مرتد شازیہ کو اس کا ہندو شو ہر چھوڑ دیا ہے۔ آٹھ سال تک ہوس بجھاتا رہا ہندو نوجوان،پھر 
بعد میں کہا کہ میں کسی اور لڑکی سے شادی کر لیا ہوں تم اپنے گھر چلی جاؤ۔

 شازیہ کے مرتد ہونے کے لیے جن ہندو تنظیموں نے مدد کی تھی شازیہ اب وہی ہندو تنظیموں کے ایک شخص جن کا مدد کی نام ادئے ہے اس سے مدد درخواست کر رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شازیہ نے کہا کہ بھیا جے شری رام ، میرا نام شازیہ ہے، میری شادی کو ۸ برس ہو گئے ہیں لیکن آٹھ سال بعد میرا شوہر مجھ سے کہہ رہا ہے کہ تم گھر چلی جاؤ، کیوں کہ ان کا دوسری لڑکی سے چکر چل رہا ہے اور وہ یہ بھی بول رہے ہیں کہ انہوں نے اس سے شادی کر لی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad