ممبئی 25جنوری (رئیس احمد ) رام مندر کے افتتاح کے بعد ادھو ٹھاکرے نے آج ناسک میں بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا ہے انھوں نے کہا کہ بی جی پی ڈرپوک جنتا پارتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مندر کے افتتاح کے لیے رام نومی تک انتظار کرتے تو کچھ بھی غلط نہ ہوتا،ساتھ ہی میں کھلے عام کہہ رہا ہوں کہ ہم نے رام مندر کے لیے اور دفعہ ۳۷۰ کو ہٹانے کے لیے بی جے پی کی حمایت کی تھی۔
ہندوؤں پر مظالم کم کرنے کے لیے ہم نے بھی آپ کا ساتھ دیا ہر مشکل کے وقت شیو سینا آپ کے ساتھ کھڑی تھی،اٹل بہاری واجپائی کا بھی ساتھ دیا، اور آپ آج اس شیو سینا کو ختم کرنے جا رہے ہیں؟ بی جے پی کے پاس کوئی کارکن نہیں ہے۔ شیوسینا میری آبائی جائیداد ہے اور میں وراثت کو آگے بڑھا رہا ہو ں۔ بی جے پی کے لوگ دنگے ہونے پر بھاگ جاتے ہیں۔ ہمارے لیڈروں، شیو سینکوں کے گھروں پر ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس پھیلا کر بیٹھتے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے یہ کہہ کر وارننگ بھی دی ہے کہ ہماری حکومت آنے پر تمہاری ٹانگے تمہارےگلے میں ڈال دی جائیگی۔
یہ بھیڑوں کی جماعت ہے تم ڈرپوک ہو۔ ایسے بزدل ہندو ملک میں نہ کبھی ہوئے ہیں اور نہ کبھی ہوں گے۔ یہ کیسا ہندو ازم ہے؟ مودی کی سیاست بہت گندی ہے۔ وہ گجرات اور ملک میں دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے مہاراشٹر کو نوچ رہے ہیں۔ہم اسے کھرچنے نہیں دیں گے۔او منڈے شندےمہاراشٹر چیخ رہا ہے اور تم دہلی کےسامنے دم ہلا رہے ہو۔ پانبوڈی پروجیکٹ لیکر گئے، فائنل میچ وہیں لیکر گئے اور میچ ہار گئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں