تازہ ترین

اتوار، 21 جنوری، 2024

اعظم خان پارٹی کے موقف اور مسلم مسائل کو بیباکی سے رکھیں گے

اعظم خان پارٹی کے موقف اور مسلم مسائل کو بیباکی سے رکھیں گے 
سماج وادی پارٹی کا ترجمان بنائے جانے پر ایس پی لیڈروں وکار کنوں میں خوشی ،فیصلہ کا استقبال کیا 

جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 21جنوری 2024)سماجوادی پا رٹی اعلی قیادت کی جانب سے محمد اعظم خاں کو پارٹی کا قومی ترجمان بنا ئے جانے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کر
 تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اعظم خاں قومی مدعوں سمیت مسلم مسائل سے اعلی قیادت کو روشناش کر ائے جانے کے علاوہ ملی سیاست میں اپنا رول ادا کریں گے اور سما ج کے دبے کچلے مظلوم اور پسماندہ سماج کے علاوہ بالخصوص اقلیتوں کی آواز ثابت ہو ں گے ۔اسی کڑی میں سماجوادی اقلیتی سیل کے سابق ریاستی سکریٹری حاجی عیسی فاروقی نے کہا کہ اعظم خاں سماجوادی پا رٹی کے سچے سپاہی ہیں انھوں نے  مختلف عہدوں پر رہ کر پارٹی کے منثور کو عوام تک پہنچا یا ہے خاص طور پر اقلیتوں کے مسائل کو لے کر ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے سماجوادی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے جہاں پا رٹی سے اقلیتوں کو جوڑنے کا کام کر تے رہے وہیں اقلیتوں کے حق کو لے کر ہمیشہ بیدار ہونے کا ثبو ت دیا ہے وزیر اعلی اکھلیش یادو حکومت میں بطور معاون اردو اساتذ ہ کی تقرری میں ان کے رول سے قطعی انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ایڈن پبلک اسکول کے بانی پرویز عالم بھٹو نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اعظم خاں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حق کی آواز کو بے باکی سے اٹھا ئیں گے وہ ایک صاف ستھری شبیہہ کے انسان ہیں ان پر کسی طرح کا کوئی داغ نہیں ہے پارٹی میں رہ کر ہمیشہ اقلیتوں کے حق کی آواز اٹھا تے رہے ہیں اعظم خان اپنے اچھے اخلاق کے ذریعہ جہاں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لیتےہیں وہیں پارٹی کا تر جمان بنا ئے جانے پر امید کی جاتی ہے کہ اپنی بے باکی اور حق گو ئی کی وجہ سے پارٹی اعلی قیادت سے لے کر عام لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا نے میں کامیاب ہو ں گے اور اپنی محنت ولگن کے بوتے ترقی کی منزلیں طے کریں گے ۔
 سماجوادی اقلیتی سیل کے سابق ضلع صدر ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے کہا کہ اعلی قیادت نے اعظم خان کو قومی ترجمان بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماجوادی پا رٹی ہی ایسی پا رٹی ہے جہاں ہر ایک کو ان کا جائز حق دیا جا تا ہے اعظم خاں ایڈوکیٹ تعلیم مکمل کر کے سماجوادی سیاست میں یقین رکھتے ہوئے سماجوادی پا رٹی کے مختلف عہدوں پر فائز ہو ئے اور پا رٹی کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش کر تے رہے ہم تمام کارکنان پا رٹی کے فیصلے کا استقبال کر تے ہیں اور اعظم خان سے یہ امید کر تے ہیں کہ پا رٹی کے موقف کو بڑی ہی بے باکی اور بااثر طور پر ذرائع ابلاغ کے سامنے رکھتے ہوئے جونپور کی آواز کا اثر پورے ملک میں پہنچائیں گے ۔سماجوادی لیڈر صدام حسین نے کہا کہ اعلی قیادت نے زمینی کا رکن کو موقع دیا ہے جو لائق تحسین قدم ہے اعظم خاں سماجوادی پا رٹی کے سچے سپاہی ہیں جس ایمانداری ولگن سے اب تک پارٹی سے لوگوں کوجو ڑ کر پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط کر تے رہے اب اسی انداز سے پارٹی کا موقف رکھ کر پا رٹی کی ترجمانی بھی کریں گے۔ سماجوادی لیڈر عزیز فریدی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں ۷۴ قومی ترجمان بنائے گئے جس میں ۱۸ مسلم چہروں کو قومی ترجمان بنا کر اعلی قیادت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سماجوادی پا رٹی ہی ایسی پارٹی ہے  جس میں ہر ایک کو اس کا جائز حق دیا جا تا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ضلع کے دو نوجوانوں کو پارٹی نے موقع دیا ہے اور امید ہے کہ دونوں نوجوان ضلع کی نمائندگی کے ساتھ ملک گیر سطح تک پا رٹی کے منثور کو پہنچا ئیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad