کیرالا(1فروری2024)پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ۱۵ اراکین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ کیرالہ کی ایک مقامی عدالت نے آر ایس ایس لیڈر رنجیت سری نواس کے قتل کیس میں یہ فیصلہ دیا ہے ہے۔ ان تمام ملزمان کو عدالت نے وکیل اور آر ایس ایس لیڈر کے قتل میں قصور وار ٹھہرایا تھا۔ رنجیت کو ۱۹ دسمبر ۲۰۲۱ کو اپوزا میں اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا لعدم تنظیم پی ایف آئی کے رکن تھے ۔ ماویلی کارا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے منگل کو رنجیت سرینواس کے قتل کیس میں تمام 15 قصور واروں کو موت کی سزا سنائی ۔
عدالت نے 8 ملزمان کو قتل میں براہ راست ملوث پایا ہے۔ ان 8 ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 149 (غیر قانونی اجتماع)، 449 (موت کی سزا کے قابل جرم میں گھر میں داخل ہونا ) ، 506 ( مجرمانہ دھمکی ) اور 341 (شرارت) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی پی سی ) ( اجتماع روک تھام ) کا قصور وار پایا گیا ہے جبکہ قتل کے وقت 9 ملزمان ہتھیاروں سے لیس تھے اور رنجیت سنگھ کے گھر کے باہر پہرہ دے رہے تھے۔ عدالت نے انہیں آئی پی سی کی دفعہ 302 آر ڈبلیو 149 اور 447 کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے آر ایس ایس لیڈر کے قتل میں نسیم ، اجمل، انوپ، محمد اسلم، عبدالکلام عرف سلام، عبدالکلام ، صفر الدین۔ وغیرہ ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں