اعظم گڑھ:(یواین اے نیوز24جنوری2024)اترولیا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں دو نوجوانوں نے چار سالہ بچی کے ساتھ بے رحمی کی۔ دونوں نے بلاپھسلا کرلےجانے کے بعد لڑکی کے پرائیویٹ پارٹ میں لکڑیاں ڈال دیں۔چار دن تک لڑکی کا علاج کرنے کے بعد اہل خانہ نے منگل کی شام اترولیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کو دی گئی شکایت میں معصوم بچی کے اہل خانہ نے بتایا کہ 19 جنوری کو گاؤں کے دو نوجوانوں نے ان کی بیٹی کو گھر سے باہر لے گئے۔دونوں نے لڑکی کی شرمگاہ میں انگلیاں اور لکڑیاں ڈال دیں۔ لڑکی درد سے چیختی ہوئی گھر پہنچی اور اپنا حال بیان کیا
اس کے بعد گھر والے اسے فوری علاج کے لیے لے گئے۔
معائنے کے بعد ڈاکٹر نے یہ بھی بتایا کہ زخم پرائیویٹ پارٹ میں لکڑی ڈالنے کی وجہ سے ہوا ہے۔اس کے بعد گھر والوں نے چار دن تک اس کا علاج کروایا۔اس کے بعد وہ منگل کی شام پولیس اسٹیشن پہنچے اور دونوں نوجوانوں کے خلاف شکایت درج کرائی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں