خد مت خلق سے خدا ملتا ہے :محمد ابراز منصوری
بھو گاؤں مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 5جنوری 2024)سخت موسم سرما کے مدنظر اج عوام کو کچھ راحت پہنچانے کے لیے سماجی کارکن محمد ابراز منصوری نے قصبے کے مختلف خاص مقامات پر الاؤ جلانے کے لیے لکڑی کا انتظام کیا ان کی اس خدمت گزاری پر لوگوں نے ان کو دعاؤں سے نوازا اس وقت سردی اپنے مکمل شباب پر ہے ۔
کپکپاتی ہوئی سردی میں بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، اس پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے محمد ابرا ز منصوری نے لوگو کی راحت رسانی کے لئے الاؤ کا انتظام کیا،
امیر لوگ تو اپنے یہاں سردی سے بچاوکیلئے انتظام کر لیتے ہیں، لیکن غریب طبقہ سردیوں سے دوچار رہتا ہے، محمد ابراز منصوری نے ثواب کی نیت سے اللہ کو راضی کرنے کے لیے قصبے کے مختلف مقامات پر لکڑی کے بڑے بڑے گٹر لگوا کر لوگوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے ایک بہترین انتظام کیا ہے، محمد ابراز منصوری گزشتہ کئی سالوں سے غریبوں کی ضرورت مندوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مدد کرتے رہتے ہیں، چاہے وہ غریبوں کی بیٹیو ں کی شادیوں کا مسئلہ ہو یا ان کے علاج کا مسئلہ ہو یا قصبے کی عام عوام کا کوئی خاص مسئلہ ہو اس میں وہ پیش پیش رہتے ہیں۔
،محمد ابراز منصوری قصبہ بھؤگاؤں کے ایک مشہور تاجر ہیں جو فی الوقت حیدراباد میں مقیم رہکر اپنی تجارت کیا کرتے ہیں، اور ان کی خدمت گزاری سے لوگ ان کی پیٹھ پیچھے تعریف بھی کرتے ہیں، اور ضرورت مند لوگ ان سے اپنی امیدیں وابستہ بھی رکھتے ہیں، محمد ابراز منصوری ضرورت مندوں کی ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کرنے میں اپنے ہاتھ کو ہمیشہ وسیع رکھتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں