بنارس(یواین اے نیوز24جنوری2024)اے ایس آئی کی سروے رپورٹ 25 جنوری کو منظر عام پر آسکتی ہے، دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔
وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ گیانواپی مسجد کے اے ایس آئی سروے رپورٹ کو عام کرنے کے سلسلے میں آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ذرائع کے مطابق فریقین کی رضامندی کے بعد عدالت رپورٹ پبلک کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
وارانسی کی گیانواپی مسجد کی اے ایس آئی سروے رپورٹ جمعرات یعنی 25 جنوری کو عام کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے ہندو اور مسلم جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ کچھ وقت کے اندر وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ رپورٹ کو عام کرنے پر اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ جس کے بعد اب ہندو فریق کی جانب سے رپورٹ کی ہارڈ کاپی کے لیے جمعرات کو درخواست دائر کی جائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اے ایس آئی نے تقریباً 1500 صفحات کی سروے رپورٹ داخل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں