تازہ ترین

پیر، 22 جنوری، 2024

خانقاہ رشید یہ بڑی خانقا ہ آگرہ روڈ مین پوری میں مورخہ 25-1-2024 کو صبح 11:00 بجے فاتحہ خوانی کا پروگرام اور 8:00 بجے شب به عنوان چشتی راشدی کانفرنس کا پروگرام منعقد ہوگا۔

حافظ محمد ذاکر (مین پوری )سجادہ نشین حاجی عبدالرحمن چشتی المعروف ببلو میاں صاحب نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 25 جنوری 2024 کو صبح کے وقت خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں خانقاہ عالیہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں امام الصوفی حضرت مولانا صوفی محمود علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کی قل شریف کی فاتحہ 10:55 پر ہوگی۔ 

 اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم ولادت بھی اپنی سابقہ شاندار روایت کے ساتھ منایا جائے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی بعد نماز عشاء چشتی راشدی کانفرنس جلسہ کا پروگرام رات 8 بجے سے شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔جس میں مہمان خصو صی کے طور پر محترم  شیخ الہند حضور اشرف ملت حضرت علامہ سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھوی بانی وصدر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ ورلڈ صوفی فورم کی تشریف آوری يقینی ہے، جو اپنے وا عظ و نصیحت سے ہم سب کو مستفیض فرمائینگے۔
 اس چشتی راشدی کانفرنس میں خطیب ہندوستان حضرت علامہ مولانا مفتی غلام ربانی رضوی صاحب صدر دارالافتاء مدرسہ جامعہ راشدیہ مین پوری، حضرت حافظ و قاری روی اللہ صاحب،اس جلسہ کی نظامت حضرت مولانا عبدالستار صاحب، فرمائینگے۔
 بُل بل باغ رسالت شا عر اسلام حضرت مولانا قادری عبد الستار مجیدی بدایوں شریف، علامہ مولانا حضرت کمال الدین اشرفی امام عیدگاہ اٹاوہ اور ان کے ساتھ بہت سے علمائے کرام اور شعرائے کرام کی شرکت یقینی ہے،آپ سب سے گزارش ہے کہ اس عظیم الشان چشتی راشدی کانفرنس  اور قل شریف میں شرکت کریں اور علمائے دین کے بیانات سے مستفیض ہوں ،اور اپنے قلوب کے ایمانی و روحانی برکات سے منور مجلی فرمائیں ،اور فیض حاصل کریں۔
 مخلص حاجی عبدالرحمن چشتی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad