تازہ ترین

بدھ، 24 جنوری، 2024

ادارہ نثری ادب کی (211 ویں) نشست مرحوم اسحاق خضر سر کے نام منعون رہی

مالیگاؤں، رضوان ربانی(یواین اے نیوز24جنوری2024)ادارہ نثری ادب کے سابق صدر مرحوم اسحق خضر صاحب کو ہم سے بچھڑے ایک سال مکمل ہوچکے ہیں- انہیں کی یاد میں ادارہ نثری ادب کی نشست بتاریخ 30- دسمبر، 2023ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے، اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مولانا آزاد ہال، میں منعقد ہوئی جسکی صدارت محترم خیال انصاری صاحب (مدیر خیر اندیش) نے کی- مرحوم اسحق خضر صاحب کو ہم سے بچھڑے ایک برس کب بیت گئے کوئی سمجھ ہی نا پایا جیسے ابھی کل کی ہی بات ہو، یہ نشست انہیں کے نام معنون رہی۔ ہر کسی نے انکی خدمات کو، انکے کاموں کو یاد کیا۔
مقررین میں محمد رضا سر، یعقوب ایوبی سر، اشفاق عمر سر، رشید آرٹسٹ صاحب، احمد ایوبی سر و طاہر انجم صدیقی صاحبان  نے مرحوم اسحق خضر صاحب کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خراج عقیدت پیش کی- اس کے علاوہ  پروفیسر عبدالمجید صدیقی سر کا تحریر کردہ مرحوم کا خاکہ، ادارہ ھذا کے صدر عتیق شعبان سر نے پیش کیا- جبکہ رضوان ربانی سر نے مرحوم کی نظموں کا مجموعہ چاند ستارے میں سے ایک حمد اور ایک نظم پیش کی- علاوہ ازیں ادارے کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال برکی سر کی والدہ کے سانحہ ارتحال پر عتیق شعبان سر نے تعزیتی قرارداد پیش کی۔
صدارتی خطاب میں مدیر خیر اندیش خیال انصاری صاحب نے مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کیے۔ نظامت رضوان ربانی سر نے انجام دی- مرحوم اسحق خضر صاحب کے متعلقین سمیت اردو زبان و ادب کے شیدائیوں کی کثیر تعداد از اول تا آخیر موجود رہے۔ ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل پر مزکورہ نشست کو ملاحظہ کیا جا سکتا ہے نشست نمبر 212 بتاریخ 27 جنوری 2024 بروز سنیچر کی شب ٹھیک 9 بجے اے ٹی ٹی کیمپس کے مولانا آزاد ہال میں منعقد ہوگی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad