الفلاح فاؤنڈیشن کی خون عطیہ مہم کو لیکر سیعد،افغن،عادل اور حذیفہ کا اظہارِ خیال
آعظم گڑھ،20 جنوری (عبدالرحیم شیخ) الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی "خون عطیہ بیداری" مہم کو لیکر تنظیم کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔اس تعلق سے بات کرتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن بانی اور خون عطیہ تحریک کے روح رواں ذاکر حسین نے کہا کہ خون عطیہ صحت اور انسانیت کیلئے بہترین عمل ہے۔ہم سب کو خون عطیہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر 18 سال سے اوپر شخص کو،جس کا وزن 50 کیلو ہو،ضرور خون عطیہ کرنا چاہیے اس موقع پر تنظیم سے وابستہ نوجوانوں میں سے افغن سنجری نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے قیام سے عوام کو بہت آسانیاں ہو گیئں ہیں۔
تنظیم کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔وہیں تنظیم کے رکن سعید شیخ نے کہا کہ خون عطیہ کو لیکر بیداری بہت ضروری ہے۔حذیفہ شیخ نے الفلاح فاؤنڈیشن کے ذریعہ 630 مریضوں کو خون دلانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ تنظیم کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔وہیں الفلاح فاؤنڈیشن کے عادل پردھان نے کہا کہ تنظیم بے سہارا،مجبور اورغریب مریضوں کیلئے بہت بڑی سہارا ہے۔تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں