تازہ ترین

منگل، 23 جنوری، 2024

جونپور میں 17دنوں سے کیوں ٹہری ہوئی ہے بنگلہ دیش کی مسلم خاتون ؟ پولیس بھی حیران ،دبئی کنکشن سمجھیں

جونپور میں  17دنوں سے کیوں ٹہری ہوئی ہے بنگلہ دیش کی مسلم خاتون ؟ پولیس بھی حیران ،دبئی کنکشن سمجھیں 
جونپور ۔اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 23جنوری 2023)بنگلہ دیش کے گاؤں لکشمی پور کی رہنے والی فاطمہ گزشتہ 17 دنوں سے جونپور ضلع کے گاؤں گریاواں میں ٹہری ہوئی ہے۔  اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی ملاقات  مذکورہ گاؤں کے رہائشی اشفاق احمد سے دبئی میں ہوئی تھی۔  وہیں ان  دونوں میں محبت ہو گئی اور شادی کر لی ۔فی الحال   شوہر اپنے گھر سے فرار چل رہا ہے۔


واضح رہے بنگلہ دیش سے ایک خاتون اپنے  شوہر سے ملنے یوپی کے جونپور ضلع آگئ ہے بنگلہ دیش سے سیاحتی ویزے پر آنے والی  فاطمہ اختر 17 دنوں سے اپنے  شوہر  اشفاق احمد کے گھر ہی میں انتظار  کر رہی ہے ۔  جبکہ  شوہر گھر سے فرار ہو گیا ہے ۔  اطلاع ملنے پر پولیس اور تفتیشی ایجنسیاں خاتون اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔  فاطمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی دو سال قبل اشفاق سے دبئ میں ملاقات ہوئی تھی جب وہ ملازمت کی غرض سے دبئی میں مقیم تھی۔ 

وہاں  دونوں کا آپسی رضا مندی سے نکاح بھی ہوا  ۔  چند ماہ قبل یہ دونوں اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے تھے۔  17 دن پہلے  فاطمہ اپنے شوہر سے ملنے کے لیے سیاحتی ویزا لے کر منگرابادشاہ پور تھانہ علاقے کے گریاواں پہنچی ۔  جب کی اس کا  شوہر گھر پر نہیں ملا تو وہ اسکے   کے گھر پر رک کر فرار  شوہر کا انتظار کررہی ہے

 
معلومات کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج کے گاؤں لکشمی پور کی فاطمہ اختر اور اشفاق احمد کی ملاقات 2 سال قبل دبئی میں ہوئی تھی۔  دونوں نے وہیں سے محبت کی شروعات کی۔  فاطمہ کے مطابق ان دونوں کی شادی بھی ہو گئی۔  یہ دونوں چند روز قبل ہی اپنے اپنے ملک واپس آئے تھے۔  فاطمہ کا کچھ دنوں سے اشفاق سے رابطہ نہیں ہو سکا۔  


مایوس ہو کر وہ اشفاق سے ملنے سیاحتی ویزے پر بھارت آئی۔  یہاں وہ گزشتہ 17 دنوں سے اشفاق کے گھر ٹھہری ہوئی ہے  لیکن اشفاق اسے چھوڑ کر غائب ہو گیا۔  دوسری جانب منگرابادشاہ پور  پولیس کا کہنا ہے کہ فاطمہ اختر قانونی طور پر بھارت آئی ہیں۔  باقی معاملہ پولیس کی نگرانی میں ہے اور تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad