تازہ ترین

ہفتہ، 16 دسمبر، 2023

الفلاح فاؤنڈیشن وفد کا سنجرپور،خدادادپور سے لگی بنجارہ بستی کا دورہ،تعلیمی صورتحال کا جائزہ

الفلاح فاؤنڈیشن وفد کا سنجرپور،خدادادپور سے
 لگی بنجارہ بستی کا دورہ،تعلیمی صورتحال کا جائزہ 

پسماندہ لوگوں کو مضبوط کرکے ہم ملک و معاشرے کو مضبوط کریں گے:ذاکر حسین

آعظم گڑھ،( یو این اے نیوز 16دسمبر 2023) بلڈ ڈونیشن کیلئے معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن نے اب بنجارہ بستیوں کے پسماندہ لوگوں کو تعلیم سے جوڑنے کی مہم چھیڑ رکھی ہے۔


اس کڑی میں آج الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین کی قیادت میں ایک وفد نے سنجر پور اور موضع خدادادپور سے لگی بنجارہ بستی کا دورہ کر وہاں کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تنظیم کی جانب سے بچوں میں ٹافیاں و دیگر لوازمات تقسیم کئے گئے۔وفد کی قیادت کر رہے۔

 الفلاح فاؤنڈیشن بانی ذاکر حسین نے بستی میں موجود بڑوں اور بچوں سکے تعلیم کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا کچھ حصہ اس طرح کے پسماندہ لوگوں کیلئے بھی ہونے چاہئیں،تاکہ ملک و معاشرے کو مضبوط بنایا جا سکے۔


اس موقع پر انظر سنجری اور علی طارق سمیت دیگر افراد موجود تھے۔واضح رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن نے ایک عرصہ سے بنجارہ مسلمانوں کی تعلیم کیلئے سرگرم ہے اور تنظیم نے فی الحال ایک مقام پر تعلیم کا نظم بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad