تازہ ترین

ہفتہ، 2 دسمبر، 2023

بحرین تھنڈر اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں محرق رائلس نے لہرایا فتح کا پرچم

بحرین تھنڈر اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں محرق رائلس نے لہرایا فتح کا پرچمعالمی خبریں

 منامہ بحرین:دارالحکومت بحرین کے شہر عیسی ٹاؤن گراؤنڈ میں منعقد کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحرین رائلس نے فتح کا پرچم لہرایا ،اس ٹورنامنٹ میں کل تین ٹیموں نے حصہ لیا تھا ہر سال کی طرح امسال بھی بحرین تھنڈر اسپورٹس کلب (BTSC) کے زیر اہتمام 24دسمبر 2023کو پورے جوش و خروش کے ساتھ سبھی ٹیموں نے حصہ لیا اور بہترین طریقے سے اپنے اپنے کھیلوں کا مظاہرہ کیا ۔

،ٹورنامنٹ کا افتتاحی مقابلہ منامہ بیکبنچرس اور  یو اے ایچ کے مابین ہوا ،جسمیں منامنہ بیکبنچرس نے بڑی اسانی سے میچ جیت لیا،اس ٹورنامنٹ منٹ کا دوسرا مقابلہ محرق رائلس بیکبنچرس اور یو اے ایچ رفائل کے مابین ہوا جس میں محرق رائلس کی زبردست جیت ہوئی ، عیسی ٹاؤن گراؤنڈ میں منعقد ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بہت دلچسپ رہا ۔


،فائنل میچ منامنہ بیکبنچرس اور محرق رائلس کے مابین ہوا محرق رائلس نے اپنے کھیل کا اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے منامنہ بیکبنچرس کی ٹیم  کو ہرا کر 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل خطاب اپنے نام کرلیا محرق رائلس ٹیم کے کھلاڑی  شاداب سوداگر نے محض 25بال میں 7چوکے اور 3چھکوں کی مدد سے 51رن بنا کر اپنی ٹیم کو ایک بڑی کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔

محرق رائلس ٹیم کے کپتان سید طارق نے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی وہیں دوسری ٹیموں کے کپتان نبیل احمد اور انیس الرحمن نے بھی اپنے اپنے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی، IWA  اور بحرین تھنڈر کے سربراہ اشرف شریف صاحب نے فاتح ٹیم کے کپتان محمد نبیل کو اپنے ہاتھوں سے فائنل خطاب کا کپ نوازا فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن کپ کے ساتھ عیسی ٹاؤن گراؤنڈ پر قابل دید رہا ،واضح رہے اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد IWA کے تمام ممبران کے درمیان آپسی اتحاد بھائی چارہ جسمانی طور پر تندرست بنانے کا مقصد ہوتا ہے  ۔

کھیل شروع ہونے سے قبل قرآن کریم کی تلاوت خلیق الرحمان صاحب نے کی  گراؤنڈ میں جمع تقریباً 125 ناظرین کرام خطاب کرتے ہوئے کہا کی اسلامی دائرہ میں رہ کر  عوام کی خدمت کریں اور ایک دوسرے کی فکر کریں انہوں سبھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔وہیں پر اس ٹورنامنٹ کی کمنٹری کی زمہ داری خیل سر نے انجام دی ۔


اس موقع پر محمد مدثر ،سہیل اقبال ،گوئیس پک محمد زاہد ، ابو طلحہ ،سرور خان ،محمد ظہور خان ،فہد عبداللہ ،لیا قت علی ،عمران احمد ،عادل فیروز، کیفی اعظمی وغیرہ خاص طور پر موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad