تازہ ترین

جمعرات، 9 نومبر، 2023

یوم اردو کی مناسبت سے شبلی کالج شعبہ اردو میں پروگرام کل

یوم اردو کی مناسبت سے شبلی کالج شعبہ اردو میں پروگرام کل 


پروگرام کا آغاز صبح نو بجے سے شعبہ اردو میں ہوگا

محمد شمیم کی رپورٹ

آعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 8نومبر 2023)شبلی نیشنل ڈگری کالج کے شعبہ اردو میں آج یعنی 9 نومبر کو علامہ اقبال کی یوم پیدائش اور یوم اردو کی مناسبت سے صبح نو بجے شعبہ اردو میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے،جس میں شبلی کالج کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں طلباء  پروگرام میں شرکت کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امسال شعبہ اردو شبلی کالج کے چار طلباء بشمول محمد شمیم،محمد اسجد، عادلہ اور فوزیہ اختر  نے نیٹ کوالیفائی کر کالج سمیت پورے ضلع کا نام روشن کیا۔شعبہ اردو کی اس بہترین کارکردگی کو علمی حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔آج منعقد ہونے والے پروگرام کے تعلق سے بات کرتے ہوئے شعبہ اردو ایم اے اول سال کے طالب علم بلال قمر نے بتایا کہ یوم اردو اور علامہ اقبال کی مناسبت سے شبلی کالج کے شعبہ اردو میں آج یعنی 9 نومبر کو شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر کی شرکت متوقع ہے۔اس موقع پر شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عقیل،ندا شفیق،ابو رافع،زہرہ اقبال سمیت دیگر نے طلباء سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad