یومِ اردو کے موقع پر شبلی ڈگری کالج میں شاندار تقریب کا انعقاد
زین العابدین کی رپورٹ
آعظم گڑھ، (یو این اے نیوز 9نومبر 2023)یومِ اردو اور علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے آج شبلی کالج کے شعبہ اردو میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شعبہ اردو صدر ڈاکٹر محمد طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہر نے اپنے خطاب میں علامہ اقبال کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔اس سے قبل پروگرام کا آغاز عمیر شاہد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔پروگرام میں فضا فاطمہ،محمد فرحان،عمیر شاہد اور محمد افضل شیخ نے ترانے اور نظم پیش کر داد تحسین حاصل کی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہ اردو ایم اے کے طالب علم بلال قمر نے انجام دئے۔
منعقدہ تقریب میں شعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر عقیل،ندا شفیق،شعبہ فارسی کی ذاکرہ اور شعبہ اردو کی استاد سمیت شعبہ اردو کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔
کامیاب تقریب کے انعقاد پر فلاحی اور معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے شعبہ اردو شبلی کالج کے اساتذہ اور طلباء کو ڈھیر ساری مبارک باد پیش کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں