تازہ ترین

منگل، 21 نومبر، 2023

حکومت بنتے ہی چار فیصد مسلم ریزرویشن ختم کردیا جائیگا ،امت شاہ

حکومت بنتے ہی چار فیصد مسلم ریزرویشن ختم کردیا جائیگا ،امت شاہ 

 حیدرآباد۔ ( یو این اے نیوز 20 نومبر 2023)جگتیال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تلنگانہ میں  برسر اقتدار آنے پر مسلم ریزرویشن ختم کر دے گی۔  تلنگانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔  تلنگانہ اسمبلی کی 119 نشستوں کے لیے 30 نومبر کو ووٹنگ ہے، جس کے نتائج کا اعلان باقی چار ریاستوں کے ساتھ 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے حکمراں پارٹی کے سربراہ اور چیف منسٹر کے سی آر، کانگریس اور اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا اور بھارت راشٹرا سمیتی، کانگریس اور اے آئی ایم آئی ایم کو خاندانی جماعتیں قرار دیا۔  بی جے پی پریوار واد نہیں کرتی لیکن یہاں یہ سب  تینوں پارٹیوں میں اخری حد تک ہے۔  انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی قیادت والی کے سی آر حکومت میں پھیلی بدعنوانی اور تمام کرپشن کی جانچ کی جائے گی۔  انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کیا ہے وہ جیل جائے گا۔


تلنگانہ میں ماڈیگا برادری کو ایس سی زمرہ کے تحت ریزرویشن دینے کا اعلان کیا۔ 

 "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ماڈیگا کمیونٹی کو SC زمرہ کے تحت ریزرویشن میں عمودی کوٹہ ملے گا،" اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ یہاں مسلمانوں کو ریزرویشن خوش کرنے کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے دیا گیا تھا۔


 کیا ہمیں حیدرآباد لبریشن ڈے نہیں منانا چاہئے؟انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو کے سی آر کے نام سے مشہور ہیں، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خوف کی وجہ سے حیدرآباد لبریشن ڈے نہیں مناتے ہیں۔


  انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں حیدرآباد کا یوم آزادی نہیں منانا چاہئے؟  ہم حیدرآباد یوم آزادی کے طور پر منائیں گے۔  حکومت بننے کے بعد یہاں کے لوگوں کو ایودھیا میں بھگوان شری رام مندر کے درشن کرنے کی مفت اجازت ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad