اعظم گڑھ میں ایک بار پھر مسلم نوجوان کا قتل ،قاتل پولیس کی گرفت سے باہر
اعظم گڑھ ۔ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 7نومبر 2023)ضلع کے پھول پور کوتوالی علاقے کے صدر پور برولی کے رہائشی بلال بن مستقیم 24 سالہ نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈن انوراگ آریہ نے بتایا کہ 6نومبر کو تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پھولپور تھانہ صدر پور برولی کے رہنے والے بلال کو علاقے کے کچھ جاننے والوں فون کر کے اسے بلایا اور بلال کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔مقتول کے خلاف 2019-2023 کے درمیان گائے ذبیحہ اور دو گینگسٹر ایکٹ کے مقدمات درج ہیں۔
اس کا ملزمانہ ریکارڈ اس سال 19 مارچ کو ایک بار پھر کھولا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی آر اے، ایس پی ٹریفک سی او لال گنج ایس او جی موقع پر موجود پہنچ گئے ، ٹیم اور تھانہ پولیس موقع پر موجود رہی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ واقعہ کے وقت متوفی گاؤں کے باہر ٹیوب ویل پر موجود تھا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں