قرآن کی تعلیم اللہ کی عبادت کے ساتھ ساتھ والدین کی خدمت بھی ضروری ۔سید جعفر رضوی
جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 5نومبر 2023)ملک کی دارالحکومت دہلی سے تشریف لائے مولانا نے 40ویں مجلس سے خطاب کیا۔
شہر کے محلہ سپاہ میں مرحوم نامدار حسین خان کے چالیسویں کے موقع منعقد مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ظفر رضوی صاحب نے کہا کی والدین کی خدمت کرنا دنیا میں سب سے بڑی نیکی کا کام ہے اس عمل سے اللہ خوش ہوتا ہے دین اور دنیا میں دونوں جہاں میں کامیابی ملتی ہے ۔
اور والدین کی خدمت کرنے پر بڑا اجر ملتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ جو بچے اپنے والدین کی خدمت نہیں کرتے انہیں پریشان کرتے ہیں وہ بچے اپنے ہاتھ سے خود جنت کا راستہ بند کرلیتے ہیں ۔
مولانا جعفر رضوی نے کہا کہ دین اسلام کو جاننے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن پڑھا جائے جس میں یہ سب باتوں کا ذکر ہے ۔
واضح طور پر بتائی گئیں ہیں کہ والدین کی خدمت کرنے کی کیا اہمیت ہے ۔میں لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے والدین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرتے رہیں ۔ انہوں نے کربلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اپنے71 ساتھیوں کی شہادت دے کر دین اسلام کو بچایا ہے۔
ہم سب کو اس پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر انجمن گلشن اسلام کے نوحے خان تنویر جونپوری نے اپنا درد بھرا نوحہ سناکر ماحول کو غمگین کردیا ۔
مجلس میں مولانا محفوظ الحسن خان، مولانا معراج احمد خان، مولانا سید عابد رضوی، مولانا شوکت رضوی نرواری ، علی منظر خان دلارے، ظہیر الحسن خان، حسین امام، محمد فیروز خان، محمد افضل
خان، ڈاکٹر محمد عرفان خان، ڈاکٹر محمد عظیم خان اور دیگر حضرات موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں