تازہ ترین

ہفتہ، 4 نومبر، 2023

آعظم گڑھ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر زلزلے کے تیز جھٹکے

آعظم گڑھ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر زلزلے کے تیز جھٹکے 
ذاکر حسین

آعظم گڑھ،4 نومبر (یو این اے نیوز) آعظم گڑھ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز 3 نومبر کو نصف شب کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ مشرقی اتر پردیش سمیت دہلی این سی آر میں بھی تقریباً 11:32 بجے زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 بتایا جا رہا ہیکہ آعظم گڑھ،جونپور اورر اترپردیش کے دیگر اضلاع، اتراکھنڈ، بہار سمیت کئی علاقوں میں زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ قومی زلزلہ سائنس مرکز کے مطابق ری ایکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت  6.4 بتائی گئی ہے۔


سرائے میر حویلی ڈھابہ  اور کھریواں  موڑ ڈاکٹر آصف کے یہاں موجود اسٹاف نے صحافی ذاکر حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں زلزلے کے جھٹکے کو صاف محسوس کیا۔زلزلہ آنے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس ہے۔خبر لکھے جانے تک کہیں سے کوئ جانی اور مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad