تازہ ترین

جمعرات، 30 نومبر، 2023

تلنگانہ میں جاری ووٹنگ نے یہ ثابت کردیا ہیکہ ،کانگریس نے دیگر ریاستوں میں بی جے پی کا صفایا کردیا ہے : آفتاب خان

تلنگانہ میں جاری ووٹنگ نے  یہ ثابت کردیا ہیکہ ،کانگریس نے دیگر ریاستوں میں بی جے پی کا صفایا کردیا ہے : آفتاب خان 
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30 نومبر 2023) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر آفتاب خان  نے کہا کہ کرناٹک اور ہماچل پردیش کی انتخابی جیت کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کا صفایا کرنے جارہی ہے 

انہوں نے پورے اعتماد سے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی نہیں بلکہ ملک کی عوام بی جے پی کی ہندو مسلم کرنے والی آئیڈیالوجی کو ہرانے والے ہیں۔  آفتاب خان  نے کہا یہ بات ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے  اوورسیزکانگریس یوایس اے کے زیراہتمام ڈنرایونٹ میں کہا تھا کہ  ہم نے کرناٹک میں دکھادیاکہ ہم بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرسکتے ہیں۔


ہم نے اسے صرف ہرایانہیں بلکہ اس کا صفایاکردیا۔ ہم نے کرناٹک میں اسے عوام کے سامنے ثابت کردیا یہ پارٹی ملک کے قانون کی دشمن ہے ۔اور عوام نے کانگریس پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے ایک بڑی مارجنگ سے کانگریس پارٹی کی جیت دلائی ۔

آفتاب خان نے کہا کہ تلنگانہ میں اج بمپر ہونے والی ووٹنگ سے یہ صاف ہوگیا ہے کی تلنگانہ کی عوام راہل گاندھی کے ساتھ ہے اور کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لانے کے لیے ووٹنگ کررہی ہے انہوں نے کہا مزید کہا راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی ہماری پارٹی کی زبردست جیت ہونے والی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو صرف کانگریس پارٹی ہرانے نہیں جارہی ہے بلکہ ملک کی  عوام‘مدھیہ پردیش کی عوام ‘راجستھان  کی عوام‘ تلنگانہ کی  عوام اور چھتیس گڑھ کے عوام بی جے پی کو شکست دے چکی ہے صرف حکومتی اعلان ہونا باقی ہے جو 3دسمبر کو ہو جائیگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک سمجھ چکا ہے کہ وہ بی جے پی کی طرف سے سماج میں پھیلائی جارہی نفرت کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ 

آفتاب خان نے یو این اے نیوز کے نمائندہ سے مزید بات  کرتے ہوئے کہا 2024 کے عام انتخابات میں بھی ملک عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو ملک کے اقتدار سے بے دخل جرنے جارہی ہے ۔جسکی سب سے بڑی وجہ انڈیا الائنس کا مشترکہ طور پر انتخابی میدان میں ایک ساتھ آنا ہے  انہوں نے کہا اترپردیش میں بھی  بھارتیہ جنتا پارٹی کی حالت پتلی ہورہی ہے اترپردیش کی عوام اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھانسے میں انے والی نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad