رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے رستم علوی
بھوگاؤں ،مین پوری۔حافظ محمد ذاکر(یو این نیوز 1نومبر 2023)نوجوان سیاسی ،سماجی کارکن رستم علوی آج رشتے ازدواج میں منسلک ہو گئے، اس موقع پر ضلعے کے ایک بڑے تاجر محمد ابراج منصوری نے رستم علوی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ان کو اپنی نیک دعاؤں سے نوازا ،آ ج ولیمے کی دعوت کے موقع پر محمد ابراج منصوری کے ساتھ ضلعے کے سیاسی سماجی و ملی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ،
اس موقع پر محمد ابراج منصوری نے کہا کہ رستم علوی ایک نہایت شریف انسان ہیں ایک وفادار ساتھی کی طرح انہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔واضح ہو رستم علوی بھو گاؤں مشہور پہلوان نصار پہلوان کے بیٹے ہیں ،رستم علوی میں وفا شعاری خاندان سے وراثت میں ملی ہے۔اور خصوصی عادت یہ ہے کہ ہر کام کو خوش دلی کے ساتھ سر انجام دیتے ہیں۔
،سماج کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں غریبوں، بے سہاراؤں کی مدد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ،اج ولیمے کی دعوت کے موقع پر ضلعے کی مائناز شخصیت ببلو میاں صاحب سجادہ نشین خانقاہ رشیدیہ مین پوری بھی تشریف فرما تھے اور اسی کے ساتھ ساتھ ضلعے کے سیاسی رہنما سبھی سماج کے ہر دل عزیز نیتا الو ك کمار شاکیہ سابق ریاستی وزیر اتر پردیس کی شرکت نے اس موقع کو رستم علوی کے لیے اور بھی یادگار بنا دیا،اور بھی ضلعے سے کئی با اثر شخصیات نے دعوت ولیمہ میں حصہ لیا۔
سبھی نے رستم علوی کی عمر درازی کی دعا دی اور ازدواجی زندگی میں ہمیشہ خوشیاں ہی خوشیاں رہیں اس خواہشات کا ا ظہار کیا، اور مزید ان کو سیا سی و سماجی و ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ۔
اس موقع پرتوصیف خان ،مدن کمار۔اجے کمار
ماجد حسین، محمد عارف، و غیرہ موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں