تازہ ترین

پیر، 27 نومبر، 2023

روضہ رسول کے خادم الاغا علی بدایا انتقال کرگئے

روضہ رسول کے خادم الاغا علی بدایا انتقال کرگئے 

مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا اتوار کو انتقال کرگئے۔ پانچ روز قبل اپنے ساتھی الاغا عبدہ علی ادریس کے انتقال ہر رنجیدہ تھے۔ 

اخبار 24 کے مطابق مدینہ منورہ میں اب 80 سالہ نوری شیخ الاغوات کے منصب پر فائز ہیں۔ 

مسجد نبوی میں اغوات کے سابق انچارج عبدالواحد الحطاب کا کہنا ہے روضہ رسول اور مسجد نبوی کے خدام  جنہیں اغوات کہا جاتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے رشتے دار حرمین شریفین کی خدمت کے لیے  وقف کیے ہوئے ہیں۔


یہ زائرین کی خدمت پر بھی مامور ہوتے ہیں۔ اپنا کام نظم و ضبط سے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا بانی مملکت کے عہد سے سعودی عرب اغوات کے حوالے سے نظام قائم کیے ہوئے ہے۔

ان کی تمام ضروریات پوری کی جاتی ہیں اور ان کے  آرام و راحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نمازیوں کی خدمت اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں درکار ہر سہولت انہیں فراہم کرتی ہے۔ 

اغوات کی تعداد بارہ ہے یہ مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ان کے سربراہ کو شیخ الاغوات کہا جاتا ہے یہ عہدہ اغوات میں اس شخص کو دیا جاتا ہے جو سب سے  سینیئر ہوتا ہے اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے عمدہ کارکردگی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ 


دوسرا بڑا عہدہ ’الخازندار‘ کا کہلاتا ہے اس کی بنیادی ذمہ داری مغرب کی نماز سے قبل شیخ الحرم کے ہمراہ مسجد نبوی میں جانا اور معطر کرنا ہے۔ 


الخازندار حجرہ مبارکہ میں روشنی کے انتظام پر مامور کیا جاتا ہے۔  اُردو نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad